خواتین کے لئے فولک ایسڈ کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ جانیئے خواتین کی صحت سے جُڑا اہم راز

اگر آپ بچے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو آپ پہلے یہ بات تو جانتے ہیں کہ صحت مند غذا، ورزش اور مکمل نیند کتنی اہم ہے لیکن صحت مند حمل کو یقینی بنانے کا ایک انتہائی اہم طریقہ یہ ہے کہ حاملہ ہونے سے پہلے کافی فولک ایسڈ حاصل کیا جائے تاکہ جسم میں اس کی کمی نہ ہو۔
فولک ایسڈ وٹامن بی 9 یا فولیٹ اور بہت سے بہترین غذائی اجزاء میں سے ایک ہے جو آپ کے جسم کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے حمل کے دوران ہر روز ہمارے جسم میں نئے خلیات تیزی سے پیدا ہو رہے ہوتے ہیں لیکن اگر جسم میں فولک ایسڈ کی کمی ہوگی تو اس کے بغیر صحت مند حمل مشکل ہوگا۔

فولک ایسڈ خواتین کے لئے کیوں ضروری ہے؟

فولک ایسڈ جسم میں نئے خلیوں کی دوبارہ تخلیق کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، حمل کے دوران خواتین کے لئے فولک ایسڈ کا استعمال بے حد ضروری اس لئے بھی ہو جاتا ہے کیونکہ یہ نیورل ٹیوب کے نقائص کو روکنے میں مدد کرتا ہے جبکہ حمل کو صحت مند اور آسان بناتا ہے۔
نیورل ٹیوب میں خرابی کی وجہ سے ہر سال 3 لاکھ بچے زچگی کے دوران متاثر ہوتے ہیں اس ہی لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خواتین حمل سے پہلے اور حمل کے دوران فولک ایسڈ کا استعمال کریں تو 50 سے 70 فیصد تک نیورل ٹیوب کی خرابی سے بچ سکتی ہیں اور یوں صحت مند بچے کی پیدائش ہو سکتی ہے۔

فولک ایسڈ کا استعمال کب اور کس طرح کیا جائے؟

اگر آپ بچے کی خواہش رکھتی ہیں تو حمل سے پہلے ہی فولک ایسڈ کا روزانہ استعمال شروع کر دیں اور حمل ہونے کی صورت میں اس کا استعمال مسلسل جاری رکھیں۔

• فولک ایسڈ کے استعمال کے دیگر فوائد

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فولک ایسڈ اعصابی ٹیوب یعنی نیورل ٹیوب کی خروبی روکنے کے علاوہ مزید بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، جرنل سرکولیشن کے ایک حالیہ تحریر میں یہ بات بتائی گئی ہے جن خواتین نے حمل سے پہلے اور حمل کے دوران باقاعدگی سے فولک ایسڈ استعمال کیا ان میں اور ان کے بچوں میں دل کے مسائل 11 فیصد تک کم دیکھنے میں آئے۔

Folic Acid Benefits For Women

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Folic Acid Benefits For Women and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Folic Acid Benefits For Women to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   9718 Views   |   14 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

  • ,

خواتین کے لئے فولک ایسڈ کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ جانیئے خواتین کی صحت سے جُڑا اہم راز

خواتین کے لئے فولک ایسڈ کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ جانیئے خواتین کی صحت سے جُڑا اہم راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین کے لئے فولک ایسڈ کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ جانیئے خواتین کی صحت سے جُڑا اہم راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔