رنگ صاف کرے اور دانوں کے نشان بھی کم کرے۔۔ بازار میں مہنگے داموں ملنے والے ایلوویرا کا صابن گھر پر کیسے بنائیں؟ ویڈیو دیکھیں

ایلوویرا سے بنے صابن کافی مہنگے ہوتے ہیں۔ بظاہر یہ عام سا پودا ہے لیکن خصوصیات کے اعتبار سے کسی خزانے سے کم نہیں۔ ہماری اسکن کے لئے ایلوویرا میں کئی فائدے چھپے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے بنی بیوٹی پراڈکٹس اور صابن مہنگے داموں بیچے جاتے ہیں البتہ آج ہم آپ کو گھر میں ہی ایلوویرا کے صابن بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ کم پیسوں میں بھی اپنے حسن کو چار چاند لگاسکتے ہیں۔

ایلوویرا کا ایک موٹا بڑے سائز کا پتہ کاٹ لیں۔ اسے چھیل کر کاٹ لیں اور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب اس گودے کو گرائینڈ کر لیں۔ دوسری طرف کسی بھی برانڈ کا گلیسیرین کا صابن لیں اور اسے گرم پانی والی دیگچی میں کوئی پیالہ اندر رکھ کر صابن کو اس میں پگھلا لیں۔

اب اس پگھلے ہوئے صابن میں ایلوویرا کا گودا مکس کر کے آدھا منٹ پکائیں۔ اور نارمل درجہ حرارت پر آنے کے لئے رکھ دیں اور پھر سی بھی مولڈ میں ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اس صابن کو نہانے اور منہ دھونے کے لئے استعمال کریں۔

ایلوویرا صابن سے نہانے کے فائدے

ایولوایر کے صابن میں گلائکوپروٹینز اور پولی سیکرائڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے یہ نئے خلیات بنانے اور جلد کے انفیکشن کم کرنے میں مفید ہوتا ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ ایلوویرا ایک قدرتی موئسچرائزر ہے جو جلد کو نمی بخشتا ہے۔ یہ دانوں اور پمپل کے نشان ختم کرتا ہے اور سورج سے جھلسی ہوئی جلد کو بھی سکون بخشتا ہے۔

Alovera Soap Benefits In Urdu

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Alovera Soap Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alovera Soap Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2482 Views   |   10 Apr 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

رنگ صاف کرے اور دانوں کے نشان بھی کم کرے۔۔ بازار میں مہنگے داموں ملنے والے ایلوویرا کا صابن گھر پر کیسے بنائیں؟ ویڈیو دیکھیں

رنگ صاف کرے اور دانوں کے نشان بھی کم کرے۔۔ بازار میں مہنگے داموں ملنے والے ایلوویرا کا صابن گھر پر کیسے بنائیں؟ ویڈیو دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رنگ صاف کرے اور دانوں کے نشان بھی کم کرے۔۔ بازار میں مہنگے داموں ملنے والے ایلوویرا کا صابن گھر پر کیسے بنائیں؟ ویڈیو دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔