مکڑی دکھنے میں خوفناک لگتی ہے مگر یہ وہ جاندار ہے جو اپنے کام سے کام رکھتا ہے۔ دنیا میں مکڑیوں کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں اور یہ گھنے جنگلات میں تو اور بھی بڑے ہجم کی ہوتی ہیں جبکہ ہمارے گھروں میں مکڑٰیوں کی سب سے عام قسم ہوتی ہے۔ یہ سوال سب کے ذہنوں میں آتا ہے کہ اگر مکڑی کاٹ لے تو پھر کیا ہوتا ہے اور اس کو مارنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے یا نقصان؟
اگرچہ مکڑیاں دکھنے میں خوفناک ضرور ہوتی ہیں جنہیں آپ بالکل پسند نہیں کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اِن کو مارنا درحقیقت اپنے گھر کو اچھے سے زیادہ نقصان کی طرف دھکیلنا ہوتا ہے۔
مکڑی کی لمبی ٹانگوں اور خوفناک وجود کے علاوہ متعدد لوگ ایک خاص وجہ سے مکڑیوں سے ڈرتے ہیں جن میں اُن کا کاٹنا / ڈسنا سر فہرست ہے۔
اگر آپ کو مکڑی کی قسم کے بارے میں معلوم نہیں تو اس بات کا ہمیشہ امکان رہتا ہے کہ مکڑی زہریلی ہو سکتی ہے۔ تاہم، یہ ثابت ہوا ہے کہ مکڑی کے صرف 10 فیصد کے کاٹنے سے جلد کے زخم ہو جاتے ہیں جنہیں (necrotic skin lesions)کہا جاتا ہے۔ مگرڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ جو مکڑیاں آپ کے گھروں میں ہوتی ہیں ان سے کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔
مکڑیاں دراصل ہمارے گھروں کو نقصان پہنچانے کی بجائے مدد کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ چونکہ مکڑیاں قدرتی شکاری ہوتی ہیں کیونکہ وہ آپ کے گھر کے اندر موجود کیڑوں کو پکڑتی ہیں۔
اب، یہ گھریلو کیڑے صرف مکھیاں نہیں ہیں، جو ایک عام غلط فہمی ہوسکتی ہے۔ مکڑیاں بیماری بیماری پھیلانے والے کیڑوں کا بھی شکار کرتی ہیں جیسے لال بیگ، مچھر وغیرہ۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق اگر گھروو مکڑی لمبی ٹانگیں کمرے میں کسی جگہ رکھ دیں گے تو آپ کے گھر میں مچھر بھی اُتنے ہی کم ہوں گے۔
لیکن اگر آپ کو مکڑیا بالکل پسند نہیں اور آپ ڈرتے ہیں تو اسے ماریں نہیں بلکہ اسے کسی چیز میں ڈال کر باہر چھوڑ دیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Makri Ko Kiyun Nhe Marna Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Makri Ko Kiyun Nhe Marna Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.