وزن کم کرنا ہو یا ڈپریشن، بلیک کافی ان 4 طریقوں سے فائدہ پہنچا سکتی ہے لیکن اس کا زائد استعمال کن نقصانات کا باعث بن سکتا ہے؟

آج کے دور میں لوگ اپنے کاموں میں اس قدر مصروف ہیں کہ ان کو ہر وقت الرٹ رہنا پڑتا ہے، ایسے میں لوگ کافی یا چائے دونوں کے بےانتہا عادی ہوگئے ہیں۔ ایسے عادی لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ بلیک کافی آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ اگرچہ بلیک کافی میں کیفین بھی موجود ہوتی ہے لیکن اس کا محدود مقدار میں استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ کو ہم یہ بھی بتائیں کہ اس میں پروٹین، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، سوڈیم، زنک، وٹامن ای، وٹامن بی 6، وٹامن کے وغیرہ جیسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ آج اس آرٹیکل کے ذریعے ہم آپ کو بتائیں گے کہ بلیک کافی پینے کے صحت کے لیے کیا کیا فوائد ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اس کے نقصانات بھی بتائیں گے۔

1۔ تناؤ اور ٹینشن دور کرے:

بلیک کافی کے استعمال سے تناؤ اور ٹینشن کو دور کیا جا سکتا ہے۔ آج کے دور میں لوگ ڈپریشن، پریشانی، تناؤ، ضرورت سے زیادہ نیند اور سستی وغیرہ سے زیادہ پریشان ہیں۔ کیونکہ اب جسمانی سرگرمیاں کم ہو گئی ہیں اور بیٹھے بیٹھے کے کام زیادہ ہیں۔ ایسی صورتحال میں بلیک کافی آپ کے لیے اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ واضح کریں کہ بلیک کافی کے اندر کیفین پایا جاتا ہے جو دماغ اور اعصابی نظام دونوں کو متحرک کر سکتا ہے۔ بلیک کافی اگرچہ ذہنی تناؤ کو دور کرنے میں مفید ہے لیکن اسے ڈاکٹر کے مشورے پر ہی پینا چاہیے۔

2۔ وزن کم کرنے میں مفید :

آج کے دور میں لوگ وزن کم کرنے کے لیے نہ جانے کتنے پاپڑ بیلتے ہیں ۔ ایسی صورتحال میں ایسے افراد بلیک کافی کے استعمال سے اس مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس میں پائی جانے والی کیفین میٹابولزم کے عمل کو بہتر بناتی ہے۔ اس سے متعلق ایک تحقیق بھی سامنے آئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کیفین کے استعمال سے جسم میں توانائی کو متوازن رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کیفین جسم میں گرمی پیدا کرکے چربی گھلاتی ہے اورآپ کے بڑھتے ہوئے وزن کو کنٹرول کرسکتی ہے۔اس لئے ڈائٹ کرنے والے اس کا کافی استعمال کرتے ہیں۔

3۔ اسٹیمنا بڑھاتی ہے:

جو لوگ ورزش کرتے ہیں یا ورزش کرنا چاہتے ہیں،یا محنت کے کام کرتے ہیں انہیں بتا دیں کہ وہ بلیک کافی پی کر جسم کا اسٹیمنا بڑھا سکتے ہیں۔ اگرچہ اس پر مزید تحقیق ہونا باقی ہے لیکن ایسے افراد میں قوت برداشت بڑھانے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے پر ہی بلیک کافی پینا چاہیے۔ لیکن چونکہ بلیک کافی میں کیفین پایا جاتا ہے اس لیے اس کا استعمال جسم کی توانائی کو بڑھا سکتا ہے۔

4۔ ڈپریشن کو دور کریں:

ڈپریشن کے مسئلے کو دور کرنے میں بھی بلیک کافی آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ اس سے متعلق ایک تحقیق بھی سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ کافی پینے سے ڈپریشن کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ہاں، اس کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں۔

بلیک کافی کے نقصانات

جیسا کہ ہم نے پہلے بتایا، کیفین بلیک کافی کے اندر پائی جاتی ہے۔ ایسے میں اس کی زیادتی صحت کے لیے بہت سے نقصانات کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
1- کیفین کا زیادہ استعمال دل کی دھڑکن کو بے ترتیب کرسکتا ہے۔
2- بلیک کافی کے زیادہ استعمال سےمتلی اور قے کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔
3 ۔ کیفین کا زیادہ استعمال کورٹیسول کی سطح کو بڑھا سکتا ہے جو کہ تناؤ کا ہارمون ہے، جس کی وجہ سے انسان ذہنی مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔
4- اس کا زیادہ استعمال بے خوابی یا نیند کی کمی کا مسئلہ پیدا کر سکتا ہے۔
5 ۔ اس سے ذہن میں الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔ کیفین کی زیادتی بھی جسم میں بے سکونی کا سبب بن سکتی ہے۔
6 ۔ بلیک کافی کے استعمال سے بار بار پیشاب آسکتا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ بلیک کافی کا استعمال صحت کے لیے بہت سے فائدے رکھتا ہے۔ لیکن اس کی زیادتی صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں انسان کو اپنی خوراک میں محدود مقدار میں بلیک کافی کا استعمال کرنا چاہیے۔ اوراگر آپ کسی بیماری کا شکار ہیں تو پھر اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ہرگزاستعمال نہ کریں۔۔ اس کے علاوہ حاملہ خواتین کو بلیک کافی کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے پہلے ایک بار ماہرین کا مشورہ ضرور لینا چاہیے۔

Black Coffe Ke Fayde Aur Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Black Coffe Ke Fayde Aur Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Black Coffe Ke Fayde Aur Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4015 Views   |   23 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

وزن کم کرنا ہو یا ڈپریشن، بلیک کافی ان 4 طریقوں سے فائدہ پہنچا سکتی ہے لیکن اس کا زائد استعمال کن نقصانات کا باعث بن سکتا ہے؟

وزن کم کرنا ہو یا ڈپریشن، بلیک کافی ان 4 طریقوں سے فائدہ پہنچا سکتی ہے لیکن اس کا زائد استعمال کن نقصانات کا باعث بن سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وزن کم کرنا ہو یا ڈپریشن، بلیک کافی ان 4 طریقوں سے فائدہ پہنچا سکتی ہے لیکن اس کا زائد استعمال کن نقصانات کا باعث بن سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔