برسات کا موسم حسین رومانوی موسم کہلاتا ہے۔ لیکن ہمارے یہاں برسات کا موسم آتے ہی مکھیاں اور دوسرے کیڑے مکوڑوں کی گویا یلغار ہی ہو جاتی ہے خاص طور پرمکھیاں تو جینا حرام کردیتی ہیں کتنی ہی صفائی کر لیں یہ مکھیان کسی طرح جان نہیں چھوڑتیں۔ ان مکھیوں کی وجہ سے ہر چیز پر مختلف قسم کے بیکٹیریا پہنچتے ہیں اور جو بیماری کا سبب بن جاتی ہیں۔ اس لئے ان مکھیوں کا علاج تو بہت ضروری ہے۔ آج ہم آپ کے لئے ان مکھیوں کو سے نجات پانے کے کچھ آسان طریقے لائے ہیں، جس کی بدولت آپ مکھیوں کو کہیں بائے بائے اور برسات کے موسم کو کریں انجوائے۔
1۔ مکھیوں کو بھگانے کا اسپرے:
اس کے لئے آپ کو چاہیے:
فینائل کی گولیاں 10 سے 12 عدد
نمک 1 کھانے کا چمچ
گرم پانی 2 گلاس
سفید سرکہ 2 کھانے کے چمچ
ڈیٹول لیکوئیڈ 3 سے 4 کھانے کے چمچ
فینائل کی گولیوں کو کسی تھیلی میں ڈال کر پاؤڈر کی شکل میں چورا کرلیں۔ اب اس کو کسی ڈسپوزیبل گلاس میں ڈال لیں اس میں نمک ڈالیں، اس کے بعد اس میں گرم پانی ڈالیں تاکہ فینائل کی گولیاں حل ہوسکیں۔ اب اس میں سرکہ شامل کردیں۔ اس کے بعد اس میں ڈیٹول شامل کریں۔ یہ آپ کا بہترین اسپرے تیار ہے اسے آپ کسی اسپرے بوتل میں ڈال لیں اور جہاں جہاں مکھیاں آتی ہیں وہاں اسپرے کریں ۔ اس کے ساتھ ہی گھر میں اور گھر سے باہر صفائی کا خاص خیال رکھیں، کچرا گھر میں جمع نہ کریں، پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے وغیرہ کسی تھیلی میں کر کے ڈالیں کیونکہ ان کی وجہ سے بہت مکھیاں آتی ہیں۔ اس کے ساتھ پونچھے میں کیا ڈالیں یہ بھی ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
2۔ پونچھے کے پانی میں کیا ڈالیں؟
پانی 4 سے 5 لیٹر
ڈیٹول 3 سے 4 چمچ
کیروسین آئل(مٹی کا تیل) 3 کھانے کے چمچ
اب اس پانی سے پونچھا لگائیں مکھیاں بھاگ جائیں گی۔ یا اس پانی سے فرش دھولیں تو مکھیاں نہیں آئیں گی۔ اس کے ساتھ وہ اسپرے کر لیں۔ تو مکھیوں کا صفایا ہو جائے گا۔
3۔ دھونی دیں:
فینائل کی گولیوں کا پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
تیز پتہ 2 سے 3 پتے
لونگ 6 سے 7 عدد
نیم کے پتے 6 سے 7 پتے
سرسوں کا تیل آدھا کھانے کا چمچ
کسی مٹی کے برتن میں ڈال کر یہ ساری چیزوں کو آگ لگائیں اور جب دھواں بننے لگے تو اس دھوئیں سے ان سب جگہوں پر دھونی دیں جہاں مکھیاں آتی ہیں، لیکن دھیان رہے کہ جہاں دھونی دیں وہاں بچے نہ ہوں، خود بھی ماسک لگالیں تاکہ یہ دھواں آپ کی سانس میں نہ جائے۔ یہ بہت آزمودہ طریقے ہیں ان چیزوں سے آپ مکھیوں سے جان چھڑا سکتے ہیں۔