رمضان المبارک میں خواتین کے ذمے بہت سے کام ہوتے ہیں ایسے میں اکثر وہ کچھ نہ کچھ بھول جاتی ہیں یا تو اچانک فون آجاتا ہے کہ فلاں آپ کے گھر آ رہے ہیں وہ بھی افطاری پر۔
ایسی صورتحال میں سب سے پہلے خواتین سب سے من پسند چھولے بنانے کا ارادہ کرتی ہیں، لیکن اتنے کم وقت میں چھولے گلائیں کیسے یہ مشکل اب ختم ہوئی، ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چھولے گلانے کا آسان طریقہ۔
ٹِپ:
• اب سے پہلے چھولے دھو لیں تاکہ گندگی یا دھول لگی ہو تو صاف ہو جائے۔
• اب ان میں اتنا پانی بھریں کے چھولے سے کم از کم 5 سے 6 انچ پانی اوپر رہے۔
• چھولے پانی میں بھگوتے وقت ان میں آدھا چائے کا چمچ میٹھا سوڈا ڈال دیں، اچھی طرح چھولے گل جائیں گے۔
• خیال رہے کہ چھولوں میں سوڈا بہت زیادہ یا نہ ڈالیں مقدار کا خیال رکھیں ورنہ یہ ضرورت سے زیادہ گل جائیں گے اور ٹوٹ جائیں گے۔