شاداب آپ کی پھوپھی کا بچہ نہیں ہے.. مداح نے شاداب خان کے ساتھ ایسا کیا کر دیا تھا جو ارسلان نصیر نے کھری کھری سنا دی؟

"شاداب کو بھی معلوم ہے کہ اس کی فارم اچھی نہیں چل رہی. اس پر کوچنگ اسٹاف ہی نہیں پورا میڈیا تنقید کررہا ہے لیکن پھر بھی آپ ایک گھٹیا سوال کر رہے ہیں. ایسی چھچھوری حرکتیں گھروں میں اچھی لگتی ہیں، شاداب آپ کی پھوپھی کا بچہ نہیں ہے جس کے پاس جاکے اتنی فری ہو رہی ہیں"

یہ کہنا ہے اداکار اور کانٹینٹ کری ایٹر ارسلان نصیر کا جنھوں نے میچ میں بارش کے وقفے کے دوران آل راؤنڈر شاداب خان سے خاتون مداح کے بدترین رویے پر انھیں کھری کھری سنا دی.

سوشل میڈیا پر چلنے والی حالیہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاداب مداحوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ تصویر بنوا رہے ہیں. ایسے میں ایک خاتون ان سے کہتی ہیں کہ "آپ چھکے کیوں کھا رہے ہیں ؟ فارم میں واپس آئیں، وکٹیں لینی ہیں آپ نے"

جس پر شاداب خان نے کوئی جواب نہیں دیا اور مسکراہٹ کے ساتھ آٹوگراف دے کر آگے بڑھ گئے.

البتہ ارسلان نصیر نے خاتون کے رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر شاداب ان کو کوئی جواب دے دیتا تو ہر جگہ آتا کہ شاداب نے بدتمیزی کی ہے. کوئی یہ نہیں سوچتا کہ ان کے ساتھ آخر ہوا کیا تھا.

ارسلان نصیر نے مزید کہا کہ "مجھ سے کسی نے کہا تھا کہ سلیبریٹیز پبلک پراپرٹی ہوتے ہیں تو جی نہیں اتنی پراپرٹی ہوتے ہیں کہ آپ منفی تبصرے کریں، طعنے دیں، اتنے نہیں کہ رکوائیں اور پھر برا بھلا کہیں. ہمارے اکثر ہمارے مداح چھچھورے ہوتے ہیں لیکن ایک سلیبریٹی اور اسپورٹس مین کو اس کے منہ پر جاکے کہنا ، پھر اس وقت جب آپ نے تصویر مانگی ہو، دور سے کھڑے ہوکر اسے برا بھلا کہیں تو پھر بھی سمجھ آتا ہے کہ یہ آپ کو پسند نہیں ہے. آپ نے پہلے خود انہیں تصویر کے لیے رُکوایا اور پھر قریب جاکے آپ چھچھوری اور اوچھی حرکتیں کر رہی ہیں کہ آپ چھکے کیوں کھا رہے ہیں"

Arsalan Naseer Shadab Khan Ki Himayat Main Bol Paray

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Arsalan Naseer Shadab Khan Ki Himayat Main Bol Paray and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arsalan Naseer Shadab Khan Ki Himayat Main Bol Paray to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   778 Views   |   01 Jun 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

شاداب آپ کی پھوپھی کا بچہ نہیں ہے.. مداح نے شاداب خان کے ساتھ ایسا کیا کر دیا تھا جو ارسلان نصیر نے کھری کھری سنا دی؟

شاداب آپ کی پھوپھی کا بچہ نہیں ہے.. مداح نے شاداب خان کے ساتھ ایسا کیا کر دیا تھا جو ارسلان نصیر نے کھری کھری سنا دی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شاداب آپ کی پھوپھی کا بچہ نہیں ہے.. مداح نے شاداب خان کے ساتھ ایسا کیا کر دیا تھا جو ارسلان نصیر نے کھری کھری سنا دی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔