گلابی نمک کا استعمال کیا صحت پر مضر اثرات ڈالتا ہے ؟جانیے کہ یہ کن کن طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

گلابی نمک یا پنک سالٹ، جسے ’ہمالین سالٹ‘ بھی کہا جاتا ہے، پاکستان میں جہلم سے کوہاٹ کے درمیان پہاڑی سلسلے میں پایا جاتا ہے۔ چونکہ گلابی نمک کے بارے میں بہت کم تحقیقات کی گئی ہیں اس لیے کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ گلابی نمک کے بارے میں صحت کے یہ غیر معمولی دعوے قیاس آرائی کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق نمک ایک منرل ہے جس میں تقریباً 98 فیصد تک سوڈیم کلورائیڈ موجود ہوتا ہے، سفید نمک کو ٹیبل سالٹ کہا جاتا ہے جو کہ مارکیٹ میں با آسانی دستیاب ہے جبکہ پنک سالٹ یعنی گلابی نمک کو ہیمالین نمک بھی کہا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق گلابی نمک میں سوڈیم کے علاوہ سب سے زیادہ پائی جانے والی چیزیں میگنیشیئم، کیلشیئم اور پوٹاشیئم تھیں، لیکن ایک چائے کے چمچ گلابی نمک سے ان کی صرف ایک سے پانچ فیصد روزانہ کی ضرورت پوری ہوگی، جبکہ سوڈیم کی زیادہ سے زیادہ مقدار اسی میں پوری ہو جاتی ہے۔

ہمالین نمک کے فوائد

*پھیپھڑوں اور ناک کے حصوں کو ڈی ٹاکسیفائی کرکے جلد کو صاف کرکے الرجیز کی علامات کو کم کرتاہے۔
*جسم کو ڈیٹاکسیفائی کرتاہے اور پی ایچ کی سطح کو توازن میں رکھتاہے۔
*جسم میں نمی اور الیکٹرولائٹ کے توازن کو بہتر بناتاہے۔
*عمل انہضام میں سہولت فراہم کرتاہے،وزن میں کمی کرتاہے۔
*اسمیں موجود کیلشیئم ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
*بڑھتی عمر کے اثرات کو قابو رکھتاہے،پٹھو ں کے درد سے نجات دلاتاہے۔
*خون میں شوگر کے لیول کومتوازن رکھتاہے۔
*ہارمون میں توازن اوربلڈپریشر کنٹرول کرتاہے۔
*تھائی رائڈ اور گردوں کے غدود کے نظام کو سپورٹ کرتاہے اور گردے اورجگرکے فعل کو بہتر بناتاہے۔
*آنتوں کے اندر کھانے کے اجزا کو جذب کرنے کی صلاحیت کوبہتر بناتاہے۔
*اگر اعتدال پسندی سے استعمال کیاجائے تو ہمالین نمک کے کو ئی منفی اثرات نہیں ہیں اور یہ پیٹ،گردے اور دیگر اندرونی اعضاء کو نقصان نہیں پہنچاتاجو پروسیسڈ نمک پہنچاسکتاہے۔

ہمالین نمک کے استعمال کے طریقے

*روزمرہ نہانے کے پانی میں ہمالین نمک ملاکر نہانے سے جلد کے مختلف مسائل حل ہوسکتے ہیں جن میں جلد کی مختلف بیماریاں،کیڑے کے کاٹنے،زخم اورچھالے،جلد کی جلن، امراضِ نسواں کے مسائل(خاص طور پر بعد از ولادت)،جوڑوں کا درد اور اضافی اپھارہ وغیرہ شامل ہیں۔ بہترین نتائج کے لئے سونے سے تیس منٹ قبل آپ پانی میں نمک اچھی طرح حل کرکے باتھ لیں۔
*اس نمک کا اسکرب نہ صرف آپکے جسم کو موثر طریقے سے صابن کی طرح صاف کرے گا بلکہ آپکی جلد کو موئسچرائز بھی کرے گا۔ ایک کپ ہمالین نمک،آدھا کپ ناریل کاخالص تیل، اور چند قطرے آپ کا کوئی بھی پسندیدہ تیل، ملا کر شیشے کی بوتل میں رکھ لیں اور جلد کو گیلا کرکے سرکولر موشن میں لگائیں، بعد میں بغیر صابن کے شاور لے لیں۔
*کیل مہاسوں سے نجات کے لئے آپ ہمالین نمک سے ٹونر بنائیں، آدھاکپ صاف پانی، دو چائے کے چمچ ہمالین نمک، اور دو چائےکے چمچ سیپ کا سرکہ ملاکر شیشے کی بوتل میں بھر کر رکھ لیں بہترین نتائج کے لئے صبح اور رات کے وقت کاٹن بال کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔
*دو گلاس پانی میں ایک چمچ نمک شامل کرکے حل کرلیں اور اس سے اپنی ناک کو صاف کریں آپکی بند ناک بغیر کسی دواکے قدرتی طور پر کھل جائے گی۔
*ہمالین نمک کے لیمپ اب بآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہیں اس لیمپ میں آپکے گھر کو زہریلے مادوں سے صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
*یہ نیند کے معیار کو بہتر بنانے، ذہن کو صاف رکھنے،اور یہاں تک کہ کشیدگی کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

Gulabi Namak Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gulabi Namak Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gulabi Namak Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4026 Views   |   05 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

گلابی نمک کا استعمال کیا صحت پر مضر اثرات ڈالتا ہے ؟جانیے کہ یہ کن کن طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

گلابی نمک کا استعمال کیا صحت پر مضر اثرات ڈالتا ہے ؟جانیے کہ یہ کن کن طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گلابی نمک کا استعمال کیا صحت پر مضر اثرات ڈالتا ہے ؟جانیے کہ یہ کن کن طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔