اتنی سَنکی تھی کہ محبوب کا نام بھی کوئی اور نہ لے۔۔ میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے کس اداکارہ کے پاگل پن کا راز کھول دیا؟

Makeup Artist Omayr Waqar Controversial Statement About Sana Javed

پاکستان کے نامور میک اَپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ، عمیر وقار، جو صفِ اول کی تمام اداکاراؤں اور ماڈلز کے ساتھ کام کر چکے ہیں، ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ کوئی میک اَپ لک یا فیشن شو نہیں، بلکہ ان کے لبوں سے ادا ہونے والے چونکا دینے والے الفاظ ہیں۔

حال ہی میں عمیر وقار نے اُشنا شاہ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں ایک گمنام مگر انتہائی معروف اداکارہ سے جڑی ایک حیران کن کہانی سُنائی۔

عمیر وقار نے کہا، ایک مشہور اداکارہ، جو ایک وقت میں محبت میں بری طرح گرفتار تھی، نے مجھ پر اچانک غصہ نکالا۔ صرف اس لیے کہ میں نے اس کے ہونے والے شوہر کا نام لے لیا تھا۔ وہ اس قدر شدت سے محبت میں ڈوبی ہوئی تھی کہ محبوب کا نام سننا بھی اسے گوارا نہ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں نے یہ واقعہ اس اداکارہ کی ایک اور قریبی سہیلی کو بتایا، تو اس نے فوراً کہا، تم نے ضرور اس لڑکے کا نام لے لیا ہوگا، اسی لیے وہ بپھر گئی۔

اگرچہ عمیر وقار نے کسی کا نام نہیں لیا، مگر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں زوروں پر ہیں۔ بیشتر لوگ یقین سے کہہ رہے ہیں کہ عمیر جس اداکارہ کی بات کر رہے تھے، وہ کوئی اور نہیں بلکہ ثنا جاوید ہیں، جن کے ساتھ ان کا ایک وقت میں شدید جھگڑا ہوا تھا، یہاں تک کہ بات عدالت تک جا پہنچی تھی۔

کچھ افراد یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ کیا عمیر وقار نے ان سے ان کے موجودہ شوہر شعیب ملک کا ذکر کیا تھا یا سابق شوہر عمیر جسوال کا؟ جبکہ کچھ لوگوں نے منال، صبور، سجل اور وینا ملک کے نام بھی قیاس آرائیوں میں شامل کر لیے ہیں۔

اصل حقیقت کیا ہے؟ یہ تو شاید کبھی سامنے نہ آئے، لیکن اتنا ضرور ہے کہ عمیر وقار کی یہ باتیں شوبز دنیا میں ایک بار پھر تہلکہ مچا چکی ہیں۔

Makeup Artist Omayr Waqar Controversial Statement About Sana Javed

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Makeup Artist Omayr Waqar Controversial Statement About Sana Javed and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Makeup Artist Omayr Waqar Controversial Statement About Sana Javed to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1830 Views   |   07 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 May 2025)

اتنی سَنکی تھی کہ محبوب کا نام بھی کوئی اور نہ لے۔۔ میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے کس اداکارہ کے پاگل پن کا راز کھول دیا؟

اتنی سَنکی تھی کہ محبوب کا نام بھی کوئی اور نہ لے۔۔ میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے کس اداکارہ کے پاگل پن کا راز کھول دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اتنی سَنکی تھی کہ محبوب کا نام بھی کوئی اور نہ لے۔۔ میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے کس اداکارہ کے پاگل پن کا راز کھول دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔