Atif Aslam Misses Bollywood And Praise Salman Khan
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔
ان دنوں عاطف اسلم کینیڈا میں کنسرٹس کر رہے ہیں جہاں انہوں نے صحافی فریدون شہریار کو انٹرویو دیا۔ اس گفتگو میں عاطف نے کھل کر بالی ووڈ کو یاد کیا اور اعتراف کیا کہ بھارتی انڈسٹری میں کام کرنے کی کمی شدت سے محسوس کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، پاکستان میں وسائل محدود ہیں، بڑے نام بھی زیادہ نہیں لیکن اللہ نے مجھے اپنی مہربانی سے بالی ووڈ تک پہنچایا۔ وہی سب سے بڑی نعمت ہے، وہاں کا تجربہ اور وہ لمحات آج بھی یاد آتے ہیں۔ آٹھ دس سال کا وقفہ ہوگیا ہے، دوست، اسٹوڈیوز اور وہ محفلیں سب یاد آتی ہیں، مگر خوشی ہے کہ موسیقی اب دنیا کے کونے کونے میں پنپ رہی ہے۔
عاطف اسلم نے سلمان خان کے لیے گانے کے تجربے پر بھی بات کی۔
انہوں نے بتایا، دبئی میں ویشال شیکھر کے ساتھ ایک ٹریک ریکارڈ کیا۔ سب ہائی نوٹس چاہتے تھے لیکن انہوں نے مجھے لو نوٹس پر گانے کو کہا اور وہ فیصلہ کمال ثابت ہوا۔ گیت کی لائنیں خوبصورت تھیں اور سلمان خان جیسے انسان کے لیے گانا ہمیشہ اعزاز کی بات ہے۔
تاہم، عاطف کے یہ بیانات سوشل میڈیا پر ہنگامہ بن گئے۔ مداحوں اور صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو ہمیشہ بالی ووڈ کی تعریف کرنے کی عادت رہتی ہے۔ کچھ نے تو طنزیہ مشورہ دیا کہ اگر اتنا ہی بھارت پسند ہے تو عدنان سمیع کی طرح انڈین نیشنلٹی لے لیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Atif Aslam Misses Bollywood And Praise Salman Khan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Atif Aslam Misses Bollywood And Praise Salman Khan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
نہ باپ کا غم نہ ہی ملک کی فکر۔۔ عاطف اسلم نے ایسا کیا کہہ دیا کہ صارفین آگ بگولہ ہوگئے؟ ویڈیو
نہ باپ کا غم نہ ہی ملک کی فکر۔۔ عاطف اسلم نے ایسا کیا کہہ دیا کہ صارفین آگ بگولہ ہوگئے؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہ باپ کا غم نہ ہی ملک کی فکر۔۔ عاطف اسلم نے ایسا کیا کہہ دیا کہ صارفین آگ بگولہ ہوگئے؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔