اچھے لوگ آج بھی اس دنیا میں موجود ہیں بس انہیں ڈھونڈنے میں وقت لگتا ہے۔ ایک ایسا ہی پاکستانی سامنے آیا جو اپنے نیک عمل سے غریبوں کی دعائیں حاصل کر رہا ہے۔
ملتان سے تعلق رکھنے والے شہری جنہوں نے اپنے گھر کے باہر ایک نیکی باکس لگوایا ہے جس میں ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کررہے ہیں۔ اور وہ کس طرح پوری کر رہے ہیں آیئے جانتے ہیں۔
پاکستان کے شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے احمد کاشف نے غربت دیکھ کر ایک ایسا کام کردیا ہے جسے دیکھ کر محلے والوں کے دل میں ان کے لیے مزید عزت و احترام جاگ چکا ہے۔
احمد کاشف نے اپنے گھر کے باہر ایک نیکی باکس نصب کیا ہے جس میں وہ روزانہ کھانے کی اشیاء، کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء ڈال دیتے ہیں۔
احمد کاشف نے سماء ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ ایک مرتبہ میرے ذہن میں اللہ پاک کی طرف سے یہ خیال میرے ذہن میں آیا کہ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور ضرورت مندوں کو کچھ دیا جائے جس سے ان کی مدد ہوسکے۔
احمد کاشف کے بچے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ہم ینکی باکس میں روزانہ آٹا، چینی ، دالیں، کپڑے جوتے وغیرہ۔
بلاشبہ احمد کاشف کا یہ خوبصورت اور نیک سیرت عمل یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ انسانیت کا جھومر ہیں۔ ورنہ آج کے دور میں کوئی کسی ک کھانے پانی تک کے لیے نہیں پوچھتا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghareeb Afrad Ke Liye Neki Box and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghareeb Afrad Ke Liye Neki Box to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.