یہ آلو فرنچ فرائز کے لیے نہیں ہیں، آلو گوشت اور فرنچ فرائز کے آلو مختلف کیوں ہوتے ہیں اور ان کی پہچان کیا ہے؟

اپنے گھر میں اکثر فرنچ فرائز بناتے ہوئے یا آلو کے کٹلس بناتے ہوئے بہت ہی برے تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فرائز کڑک ہونے کے بجائے عجیب نرم نرم سے ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ کٹلس بھی فرائینگ کے دوران ٹوٹنے لگتے ہیں اور کھانے بیٹھیں تو ایک مٹھاس منہ میں گھل جاتی ہے جو ساری محنت کو ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ موڈ کو بھی خراب کر دیتی ہے-

آلو کی مختلف اقسام

عام طور پر اس حوالے سے کم ہی لوگ واقف ہیں کہ سب سے زيادہ استعمال ہونے والی سبزی آلو کی اس وقت دنیا بھر میں 200 سے زائد اقسام موجود ہیں جو اپنی خصوصیات اور ذائقے کے سبب مختلف ہوتی ہے- مگر ہم آپ کو آلو کی صرف ان اقسام کے بارے میں بتائيں گے جو کہ ہمارے ملک میں عام طور پر میسر ہیں اور ساتھ میں ان کو کس طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے-

براؤن کلر کے بڑے آلو

براؤن کلر کے یہ آلو جن کی اوپر کی جلد بھورے رنگ کی ہوتی ہے عام طور پر ان کو پرانے آلو بھی کہا جاتا ہے یہ آلو نشاستے سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کے اندر پرانے ہونے کے سبب پانی کی کم مقدار موجود ہوتی ہے-یہ آلو بڑے سائز کے ہوتے ہیں اور ان کو فرنچ فرائز بنانے کا فرائی کرنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے یہ آلو اگر کٹلس وغیرہ کے لیے بھی استعمال کیے جائیں تو یہ اپنی شکل برقرار رکھتے ہیں اور ٹوٹتے نہیں ہیں۔ تاہم یہ آلو پھیکے ہوتے ہیں اور ان میں کسی قسم کا ذائقہ نہیں ہوتا اس وجہ سے ان کو فرائز وغیرہ کے طور پر استعمال بہترین سمجھا جاتا ہے کیوں کہ یہ آلو کیچپ اور دوسری ساسز کے ساتھ کھانے میں لذت دیتے ہیں-

لال آلو

لال آلو جو ہماری مارکیٹ میں آلو کی دوسری اقسام کے مقابلے میں کافی مہنگے ملتے ہیں جس کے بنیادی طور پر دو اسباب ہوتے ہیں ایک تو اس قسم کے آلو کے اندر سے جالا لگنے یا خراب ہونے کا امکان بہت کم ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب ان کے اندر اپنا ایک ذائقہ موجود ہوتا ہے جو کہ کھانے کو ایک لذت دیتا ہے-

یہی وجہ ہے کہ آلو گوشت بنانا ہو یا تہاری یا پھر بریانی ہر ایک میں لال آلو ڈالنا بہتر ہوتا ہے کیونکہ یہ آلو جس کھانے میں بھی ڈالے جاتے ہیں یہ اس کی لذت کو بڑھا دیتے ہیں- مگر اس آلو کو فرائز وغیرہ اور فرائینگ کے لیے استعمال کرنے سے اس لیۓ تجویز نہیں کیا جاتا ہے کہ یہ آلو فرائنگ کے دوران آئل زیادہ جزب کرتے ہیں-

سفید یا پیلے آلو

یہ آلو ظاہری طور سفید یا پیلے رنگ کے ہوتے ہیں ان کو نیا آلو بھی کہتے ہیں جس میں پانی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے اندر ایک قدرتی مٹھاس بھی موجود ہوتی ہے-

عام طور پر یہ آلو ابالنے کی صورت میں جلد گل جاتے ہیں اس کے علاوہ ان میں ایک چپچپاہٹ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان سے بنے ہوئے فرائز بھی نرم اور میٹھے ہوتے ہیں جو کھانے والوں کو پسند نہیں آتے ہیں۔

تاہم یہ آلو سینڈوچ بنانے یا پھر رول وغیرہ بنانے میں استعمال کیے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ ان کا استعمال بریڈ سے بنے ہوئے مختلف کھانوں کی تراکیب میں بھی کیا جاتا ہے تاکہ ان میں موجود مٹھاس اس کے ساتھ مل کر ایک اچھا ٹیسٹ دے-

تاہم یہ آلو بہت نازک ہوتے ہیں اور زیادہ دن تک محفوظ نہیں رکھے جا سکتے ہیں اور جلد مرجھا سے جاتے ہیں اس کے علاوہ ان میں اندر سے جالا بھی جلدی لگ جاتا ہے-

آلو کی خریداری میں خیال

عام طور پر آلو کی خریداری کے دوران جن باتوں کو خاص طور پر ذہن میں رکھنا چاہیے وہ آلو کو ہاتھ میں لے کر چیک کریں ایک تو اگر آلو کو ہاتھ میں لے کر اس کا وزن کم محسوس ہو تو اس کو خریدنے میں احتیاط برتنی چاہیے جبکہ دوسری جانب ایسے آلو بھی نہیں خریدنے چاہیے ہیں جن کے اوپر کسی قسم کا نشان ہو یا ان کی جلد ڈھیلی پڑ گئی ہو-

Ye Aloo Fries Ke Liye Nhe

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ye Aloo Fries Ke Liye Nhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ye Aloo Fries Ke Liye Nhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4378 Views   |   28 Feb 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

یہ آلو فرنچ فرائز کے لیے نہیں ہیں، آلو گوشت اور فرنچ فرائز کے آلو مختلف کیوں ہوتے ہیں اور ان کی پہچان کیا ہے؟

یہ آلو فرنچ فرائز کے لیے نہیں ہیں، آلو گوشت اور فرنچ فرائز کے آلو مختلف کیوں ہوتے ہیں اور ان کی پہچان کیا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ آلو فرنچ فرائز کے لیے نہیں ہیں، آلو گوشت اور فرنچ فرائز کے آلو مختلف کیوں ہوتے ہیں اور ان کی پہچان کیا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔