"جب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے، تو ایک اداکارہ کیوں نہیں؟ انشاء اللہ، میرا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے۔ اب یہ پارلیمانی طریقے سے ہوتا ہے یا اپنی پارٹی کے ذریعے، یہ وقت بتائے گا۔ سیاست میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، اور اس حوالے سے مزید پڑھنے کا بھی ارادہ رکھتی ہوں۔"
ستارہ امتیاز یافتہ اور پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں، مہوش نے اپنی دلچسپ گفتگو کے دوران ملکی بہتری کے لیے اپنا عزم ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ سیاست میں آ کر اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
مہوش نے اپنی گفتگو کے دوران کرکٹ سے سیاست کے سفر کو مثال بناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبے کا فرد اگر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے، تو اداکار کیوں پیچھے رہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے سیاست کے میدان میں آنا چاہتی ہیں، چاہے یہ کسی جماعت کا حصہ بن کر ہو یا اپنی سیاسی جماعت بنا کر۔
مہوش حیات نے بتایا کہ وہ آرٹس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں آئیں اور اب سیاست میں دلچسپی بڑھنے کے ساتھ اسے باقاعدہ طور پر سمجھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
مہوش نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وہ خود سے مقابلہ کرتی ہیں اور ہمیشہ اپنی اداکاری کو بہتر کرنے کی کوشش میں رہتی ہیں۔ ان کے نزدیک خوبصورتی ایک بونس ہو سکتی ہے، لیکن اگر ٹیلنٹ، محنت، اور لگن نہ ہو تو خوبصورتی کا کوئی فائدہ نہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahwish Hayat To Koin Politics and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahwish Hayat To Koin Politics to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.