اس وقت بازار میں امرود سب سے زیادہ ملنے والا پھل ہے۔ ویسے تو امرود ایک فائدہ مند اور محفوظ پھل ہے مگر اس کے کچھ نقصان بھی ہوسکتے ہیں جس کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔
قبض اور الرجی
امرود کو نارمل مقدار میں کھانے سے نقصان کا خطرہ نہی ہوتا البتہ اس کو ضرورت سے زیادہ کھانے پر قبض کے علاوہ الرجی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ایگزیما اور جلد کی الرجی کے مریض
ایگزیما کے مریضوں اور جلد کی بیماری کا شکار لوگوں کو امرود کھانے میں احتیاط برتنی چاہئے یا اس سے مکمل پرہیز کرن چاہیے کیوں اس کے پتوں اور پھل میں موجود کیمیکلز سے الرجی اور خارش بڑھ سکتی ہے۔
شوگر کے مریض
چونکہ امرود اور اس کے پتوں میں بلڈ شوگر کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس لئے شوگر کے مریض اسے کھانے میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں کیوں کہ اس سے شوگر خطرناک حد تک بھی نیچے گر سکتی ہے۔
دودھ پلانے والی مائیں
دودھ پلانے والی ماؤں کو امرود کے پتوں کے عرق پر مبنی سپلیمینٹس لینے سے پہلے ہمیشہ ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا چاہیے۔
امرود کھانے سے پہلے اچھی طرح دھوئیں
امرود کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لئے کچھ ایسے کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جو مختلف الرجی اور انفیکشنز کی وجہ بنتے ہیں اس لئے انھیں ہمیشہ اچھی طرح دھو کر یا کچھ دیر پانی میں بھگو کر پھر کھانا چاہیے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amrood Kin Logo Ko Nhe Khane Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amrood Kin Logo Ko Nhe Khane Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.