ریشمی یا شیفون کے دوپٹے پھٹ گئے تو ان کو پھینکیں نہیں بلکہ بتائے گئے طریقے سے دوبارہ استعمال کے قابل بنائیں اور منفرد سٹائل میں پہنیں

ہمارے گھروں میں جتنے کپڑے نہیں ہوتے اس سے کئی زیادہ دوپٹے پائے جاتے ہیں، کیونکہ اکثر خواتین یہ سوچ کر ڈوپٹے سنبھال کر رکھ لیتی ہیں کہ آگے کسی سوٹ پر کام آجائے گا۔ لان کے دوپٹے تو جلدی خراب ہوجاتے ہیں لیکن ریشمی دوپٹے لمبا عرصہ چلتے ہیں، پر ایک مسئلہ ہے جو ریشمی دوپٹوں کو درپیش ہوتا ہے اور وہ ہے ان میں سوراخ کا ہوجانا۔

ریشمی دوپٹوں میں سوراخ دو وجہ سے ہوتے ہیں، ایک تو یہ کہ وہ کہیں کیل وغیرہ میں پھنس جائیں اور دوسرا بہت زیادہ عرصہ رکھے رہنے سے۔ پھر یہ کسی کام کے نہیں رہتے، اگر آپ بھی ایسا سوچتی ہیں تو ہم آپ کو بتادیں کہ یہ خراب ہونے کے بعد بھی کام آسکتے ہیں۔ اور وہ کیسے؟ آئیے بتاتے ہیں

خراب دوپٹّے کا استعمال:

اگر 3 سے 4 ریشمی دوپٹوں پر سوراخ ہوگئے ہیں تو انھیں پھینکنے کے بجائے آپ اسکا خوبصورت میٹ (پائے دان) بنا سکتی ہیں

میٹ بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے ایک دوپٹے کو سائیڈ سے رول کر کے کونے سے اسکی گانٹھ لگا دیں
۔ گانٹھ لگانے کے بعد دوپٹے کو گھوماتے جائیں اور اسے گول دائرے کی شکل میں رول کرتے جائیں
۔ جب وہ جلیبی کی طرح گول ہوجائے تو ایک نالی والی بڑی سوئی لیں اور اس میں رضائی سینے والا دھاگہ ڈال کر اسے سیتے جائیں۔
۔ ایک دوپٹے کے بعد دوسرا ڈوپٹہ اسکے آگے جوڑتے جائیں
۔ 3 سے 4 چار دوپٹوں میں آپ کا خوبصورت سا میٹ یعنی پائے دان تیار ہوجائے گا، جس پر نہ صرف آپ کے پیسے بچ رہے ہیں بلکہ پرانی چیز بھی ضائع نہیں ہورہی
۔ اس پورے طریقے کار کو اچھے سے سمجھنے کے لیئے نیچے دی گئی ویڈیو کو دیکھیں

Old Chiffon Dupatta Reuse

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Old Chiffon Dupatta Reuse and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Old Chiffon Dupatta Reuse to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1654 Views   |   20 Jan 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ریشمی یا شیفون کے دوپٹے پھٹ گئے تو ان کو پھینکیں نہیں بلکہ بتائے گئے طریقے سے دوبارہ استعمال کے قابل بنائیں اور منفرد سٹائل میں پہنیں

ریشمی یا شیفون کے دوپٹے پھٹ گئے تو ان کو پھینکیں نہیں بلکہ بتائے گئے طریقے سے دوبارہ استعمال کے قابل بنائیں اور منفرد سٹائل میں پہنیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ریشمی یا شیفون کے دوپٹے پھٹ گئے تو ان کو پھینکیں نہیں بلکہ بتائے گئے طریقے سے دوبارہ استعمال کے قابل بنائیں اور منفرد سٹائل میں پہنیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔