میری ماں کے ساتھ بدتمیزی کی، دھکے دیے۔۔ اسود ہارون نے نازش جہانگیر کے خلاف کیس کی تفصیلات شیئر کردیں ! ویڈیو دیکھیں

Aswad Haroon Shares Update on Case Against Nazish Jahangir

"نازش کے خلاف دھوکہ دہی، بدکلامی اور دھمکیاں دینے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ وہ عدالت میں وکیل کے ساتھ پیش ہوئی اور وہاں بھی مجھے دھمکیاں دیں، بدتمیزی کی۔ اس کا رویہ غنڈوں جیسا تھا، جس پر ہم نے آج عدالت کے باہر اسے برا بھلا کہا کیونکہ اس نے میری والدہ کے لیے ناقابل برداشت زبان استعمال کی۔"

یہ الفاظ ہیں اداکار اسود ہارون کے، جنہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ نازش جہانگیر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے تہلکہ مچا دیا ہے۔

اسود ہارون کے مطابق، ان کی اور نازش جہانگیر کی دوستی ایک ٹیلی فلم کے دوران ہوئی تھی۔ وقت کے ساتھ دونوں کے درمیان اعتماد قائم ہوا، لیکن یہ اعتماد جلد ہی دھوکے میں بدل گیا۔ اسود کا کہنا ہے کہ انہوں نے نازش کے مشکل وقت میں اس کی مالی مدد کی اور 2.5 ملین روپے ایک پراجیکٹ کے لیے بطور امانت دیے، مگر وہ رقم واپس نہیں کی گئی۔

اداکار نے مزید الزام لگایا کہ نازش جہانگیر نے ان سے ایک گاڑی بھی لی تھی، مگر وہ بھی واپس نہیں کی۔ اسود کے بقول، انہوں نے چھ ماہ تک معاملے کو پیار اور عزت سے حل کرنے کی کوشش کی، لیکن نازش نے نہ صرف انہیں بلیک میل کیا بلکہ ان پر حملہ بھی کروایا۔

اب اسود ہارون نے نازش جہانگیر کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اب ہر ممکن طریقے سے اپنا حق حاصل کریں گے۔

یہ کیس سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر سرخیوں میں ہے اور دونوں اداکاروں کے مداح حیران ہیں کہ آخر اس تنازع کا انجام کیا ہوگا۔ کیا یہ ایک اور شوبز اسکینڈل ہے یا حقیقت میں کوئی بڑا دھوکہ؟ اس کا فیصلہ عدالت کرے گی، مگر فی الحال نازش جہانگیر بھی الزامات کی تردید کرتے ہوئے قانونی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

Aswad Haroon Shares Update On Case Against Nazish Jahangir

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aswad Haroon Shares Update On Case Against Nazish Jahangir and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aswad Haroon Shares Update On Case Against Nazish Jahangir to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1448 Views   |   24 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 March 2025)

میری ماں کے ساتھ بدتمیزی کی، دھکے دیے۔۔ اسود ہارون نے نازش جہانگیر کے خلاف کیس کی تفصیلات شیئر کردیں ! ویڈیو دیکھیں

میری ماں کے ساتھ بدتمیزی کی، دھکے دیے۔۔ اسود ہارون نے نازش جہانگیر کے خلاف کیس کی تفصیلات شیئر کردیں ! ویڈیو دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری ماں کے ساتھ بدتمیزی کی، دھکے دیے۔۔ اسود ہارون نے نازش جہانگیر کے خلاف کیس کی تفصیلات شیئر کردیں ! ویڈیو دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔