Sheema Kermani Calls Out Extra Marital Affairs In Pakistani Dramas
معروف رقاصہ، سماجی کارکن اور استانی شیما کرمانی، جو پاکستان میں خواتین کے حقوق کی جراتمند آواز سمجھی جاتی ہیں، ہمیشہ اپنے دوٹوک مؤقف اور بے باک انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایف ایچ ایم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں معاشرتی رویوں اور میڈیا کے منفی اثرات پر کھل کر بات کی۔
شیما کرمانی کا کہنا تھا کہ آج کے مرد پہلے سے زیادہ غیر حساس اور سخت گیر ہو چکے ہیں۔ اُن کے مطابق یہ سب کچھ اُن نظریات اور مواد کا نتیجہ ہے جو انہوں نے بچپن اور جوانی میں دیکھا، پڑھا اور سنا۔ آمرانہ دور اور پدرسری سوچ کو جس طرح میڈیا کے ذریعے عام کیا گیا، اُس نے مردوں کی سوچ کو بگاڑ دیا ہے۔
یہی نہیں، انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر بھی خوب تنقید کے تیر برسائے۔ اُن کا کہنا تھا
ہر ڈرامے میں ایک ہی کہانی — شوہر کا دوسری شادی کی خواہش، یا بیوی کا افیئر۔ کیا واقعی ایسا ہو رہا ہے؟ ہرگز نہیں!
شیما نے مزید کہا، ایسا دکھایا جا رہا ہے جیسے ہر گھر میں ساس ایک ولن ہو، حالانکہ حقیقت میں ہر ساس بری نہیں ہوتی۔ اُن کے مطابق یہ جھوٹی اور سنسنی خیز کہانیاں معاشرے کی سوچ کو مزید مسخ کر رہی ہیں۔
شیما کرمانی کا یہ بے لاگ انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے، جہاں لوگ اُن کے خیالات سے متفق بھی ہیں اور اختلاف بھی کر رہے ہیں — لیکن ایک بات طے ہے، اُن کی بات ہمیشہ کچھ سوچنے پر ضرور مجبور کر دیتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sheema Kermani Calls Out Extra Marital Affairs In Pakistani Dramas and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sheema Kermani Calls Out Extra Marital Affairs In Pakistani Dramas to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.