سوشل میڈیا پر ایک ایسی قبر کی تصویر موجود ہے جس کے کتبے پر لکھا ہے کہ دکھ دینے والے حضرات قبر پر تشریف نہ لائیں۔
یہ پہلی بار کسی قبر کے کتبے پر لکھا دیکھا کیونکہ عام طور پر قبر پر نام اور یوم دلاوت و وفات لکھا جاتا ہے۔ تاہم اس قبر پر لکھے گئے الفاظ عین ممکن ہے مرحوم کے الفاظ ہوں۔
ایک قبر ایسی بھی قبرستان میں موجود ہے جس کے سرہانے پر لکھا تھا کہ میں اہم تھا، یہی وہم تھا۔ یہ جملہ اگرچہ ایک حقیقت کی جانب اشارہ کرتا ہے، لیکن جس مقام پر یہ جملہ لکھا گیا ہے وہ راتوں کی نیند اڑانے کے لیے ہی کافی ہے۔
لاہور کے ایک قبرستان میں ایک بہو کی قبر موجود ہے، جس کے کتبے پر لکھے گئے الفاظ شاید ہر گھریلو جھگڑے کی کہانی کو بتاتے ہیں۔
اس کتبے پر لکھا تھا کہ سسرال والوں کی گھٹن اور تنگی کی وجہ سے کینسر ہو گیا اور اپنے بچوں کو دیکھنے کے لیے تڑپ تڑپ کر دنیا سے چلی گئی، اُس کے خاوند نے بچوں سے ملنے نہیں دیا۔
یہ الفاظ عین ممکن ہے اس بہو کے قریبی کے ہیں، جو اُس مرحوم بہو کی تڑپ کو بخوبی پہچان سکتا یا سکتی ہوگی۔ جس نے شاید محسوس کیا ہو کہ ماں کی ممتا اور سسرالیوں کا ظلم سہنے والی اس بہو کے لیے بچوں کی جھلک کس قدر اہم تھی۔
ایک ایسا کتبہ بھی قبر پر موجود ہے، جس پر ایک شخص کا نام درج ہے، لیکن یہ نام کافی دلچسپ ہے۔ کیونکہ مرحوم کا نام تھا مکھن خان اور والد کا نام تھا چاول خان۔
اگرچہ نام کافی منفرد ہے مگر جب کسی کو کسی چیز سے پیار ہو جائے تو عجیب و غریب لفظ معنی نہیں رکھتے ہیں، اس نام کی انفرادیت اُس پر غالب آجاتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bachon Se Milny Nhe Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Se Milny Nhe Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.