شیف کی بتائی گئی 5 ایسی ٹپس جو آپ کے بنائے ہوئے کھانے کا ذائقہ بڑھا دے ۔۔۔ وہ ٹپس جو ہر عورت جاننا چاہیئے

کھانے میں لاجواب ذائقہ ہو اور بلکل ریسٹورنٹ کی طرح بنے اور بچے شوق سے کھائیں یہ ہر عورت چاہتی ہے مگر جب کھانا بنانے لگیں تو ہلکا سا نمک بھی زیادہ ہو جائے تو کھانے میں بلکل مزہ نہیں آتا ہے۔ اس لئے کےفوڈز میں ہمیشہ سے ہی آپ کی مشکل کو آسان کرنے کے لئے مختلف شیف کی بتائی گئی ٹپس بتاتے ہیں تاکہ اب کھانا اور ذائقہ بچت کے ساتھ ہر عورت کے کام آسکے۔ آپ بھی جانیئے اور اپنے کھانوں میں ذائقوں کا رنگ دوبالا کریں۔

ٹپس:

٭ کم آئل میں زیادہ اشیاء فرائی:

کم آئل میں زیادہ آئٹم فرائی کرنے کے لئے آئل کو کڑاہی میں ڈالتے ہی اس میں ہلکا سا نمک شامل کریں۔ آپ دیکھیں گی کہ فرائڈ آئٹم جلدی ہی فرائی بھی ہو جائیں گے اور آئل بھی زیادہ استعمال نہیں ہوگا۔

٭ بادیان کا پھول:

بادیان کا پھول کھانے میں ڈال تو دیتے ہیں لیکن وہ ضائع ہی ہوتا ہے، اس لئے بھارتی شیف گرِما ارورا کہتی ہیں کہ: '' بادیان کا پھول بہت زیادہ فائدہ مند ہے جس کو پھینکنے سے اچھا ہے کھانے میں ڈالنے سے 5 منٹ قبل پانی میں بھگو کر چھوڑ دیں اور سالن میں جب پانی شامل کرنا ہو اس بادیان کے پانی کو ڈالیں، یہ بہترین ذائقہ دار کھانے بنا دیتا ہے۔

٭ گوشت:

گوشت کو پکانے سے پہلے ابالیں اور ابالتے وقت اس میں دھنیا اور ہلدی ڈال کر ابالیں تاکہ گوشت کی بو بھی نہ رہے اور کھانے میں ہیک بھی محسوس نہ ہو۔

٭ کھانے کا رنگ:

کھانوں میں اکثر رنگ آپ بھی ڈالتی ہوں گی، اس کے لئے آپ کو چاہیئے کہ رنگ کو دہی میں مکس کرکے ڈالیں تاکہ رنگ سے صحت پر کوئی اثر نہ پڑے کیونکہ بعض اوقات جعلی رنگ بھی بازار سے آتا ہے جس کی ہمیں پہچان نہیں ہوتی ہے۔

٭ پیاز:

پیاز کو کسی بھی کھانے میں ڈالتے وقت الگ سے فرائی کریں یعنی اس میں مصالحوں کا استعمال نہ کریں، پیاز میں موجود پانی ایسٹک ہوتا ہے اور مصالحوں کے ساتھ بھننے سے یہ ذائقے میں کمی کر دیتا ہے۔

Khana Ko Lazeez Banane Ke Tips

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Khana Ko Lazeez Banane Ke Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khana Ko Lazeez Banane Ke Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3812 Views   |   07 Jun 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شیف کی بتائی گئی 5 ایسی ٹپس جو آپ کے بنائے ہوئے کھانے کا ذائقہ بڑھا دے ۔۔۔ وہ ٹپس جو ہر عورت جاننا چاہیئے

شیف کی بتائی گئی 5 ایسی ٹپس جو آپ کے بنائے ہوئے کھانے کا ذائقہ بڑھا دے ۔۔۔ وہ ٹپس جو ہر عورت جاننا چاہیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شیف کی بتائی گئی 5 ایسی ٹپس جو آپ کے بنائے ہوئے کھانے کا ذائقہ بڑھا دے ۔۔۔ وہ ٹپس جو ہر عورت جاننا چاہیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔