چکن پاکس سے نجات حاصل کرنے کے 6 بہترین گھریلو نسخے

اکثر بچوں کو اور اکثر بڑوں کو بھی جسم پر عجیب سے دانے نکل آتے ہیں جو پہلے تو لال لال ہوتے ہیں پھر پھول کر ان میں پانی سا بھر جاتا ہے اور پھر یہ پھٹ جاتے ہیں، ان دانوں میں شدید جلن اور خارش ہوتی ہے جو انسان کو بےچین کر دیتی ہے۔
دراصل یہ چکن پاکس میں مبتلا ہونے کی نشانی ہے اور اگر یہ ایک مرتبہ گھر کے کسی فرد کو لگ جائے تو ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہونے میں وقت نہیں لگاتی، مگر یہاں سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ چکن پاکس کیا ہے۔

چکن پاکس کیا ہے؟

چکن پاکس کو طبّی اصطلاح میں"Varicella"کہا جاتا ہے، جو ایک متعدّی عارضہ ہے، یہ مرض"Varicella zoster"نامی وائرس کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے، ویسے توچکن پاکس ایک سے دوسرے فرد میں انتہائی تیزی سے منتقل ہوجاتی ہے، لیکن متاثرہ فرد کےکھانسنے اور چھینکنے سے بھی پھیل سکتی ہے۔

• چکن پاکس کی علامات

چکن پاکس کی واضح علامات، جِلد پر چکتوں کی شکل میں سُرخ نشانات نمایاں ہونا ہے، جو بعد میں چھوٹے چھوٹے خارش زدہ پانی بَھرے چھالوں اور آبلوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جو بےحد تکلیف دہ ہوتے ہیں، یہ پانی بَھرے دانے ابتداء میں سینے، کمر اور چہرے پر نمودار ہوتے ہیں، اور پھر آہستہ آہستہ پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں۔ زیادہ تر بچے اس مرض کا شکار ہوتے ہیں اور ان کے پورے جسم پر چکن پاکس تیزی سے پھیل جاتا ہے۔

• چکن پاکس سے نجات کے گھریلو طریقے

• ایلوویرا

آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ چکن پاکس جیسی خطرناک بیماری سے نجات کے لئے ایلوویرا بھی کارآمد ہو سکتا ہے، بس ایلویرا کا تازہ جیل پتے سے نکال کر کسی برتن میں رکھ لیں اب اسے جہاں جہاں چکن پاکس ہوں وہاں لگائیں اور لگا کر چھوڑ دیں، اس سے چکن پاکس میں خارش نہیں ہوگی اور آہستہ آہستہ چکن پاکس کم ہو جائیں گے۔

• بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا چکن پاکس سے نجات کے لئے بہترین ہے، ایک بالٹی میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں ایک کپ بیکنگ سوڈا ڈال کر اس پانی سے نہا لیں، اس سے چکن پاکسن جلدی سوکھ کر جھڑنے لگیں گے اور ان سے نجات ممکن ہوگی۔

• سرکہ

سرکہ صرف پینے پر ہی فائدے مند نہیں بلکہ اس سے نہا کر بھی بہت سے فائدے اُٹھائے جا سکتے ہیں، ایک بالٹی میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں ایک کپ سیب کا سرکہ یا سادہ سرکہ ڈال کر اس پانی سے نہا لیں، ایسا کرنے سے بھی چکن پاکس جلدی ختم ہو جائیں گے۔

• نیم

نیم کے فوائد بےشمار ہیں، نیم کے پتے چکن پاکس میں جراثیموں سے بچانے اور دانوں سے خارش اور جلن دور کرنے کے لئے بہترین ہیں، نیم کے پتوں کی چھال بنا کر اسے باندھ لیں اور جب دانوں میں خارش ہو تو اس چھال سے سہلائیں اس سے بھی چکن پاکسن میں کمی آئے گی ساتھ ہی نیم کے پتے پانی میں ابال کر اس پانی سے نہا لیں اس سے بھی چکن پاکس دور ہوں گے۔

Chicken Pokes Ke Nishan Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chicken Pokes Ke Nishan Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chicken Pokes Ke Nishan Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6744 Views   |   18 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چکن پاکس سے نجات حاصل کرنے کے 6 بہترین گھریلو نسخے

چکن پاکس سے نجات حاصل کرنے کے 6 بہترین گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چکن پاکس سے نجات حاصل کرنے کے 6 بہترین گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔