ہارمونز اور پی سی او ایس کا مسئلہ ہے تو یہ بیج کھائیں۔۔ ڈاکٹر شائستہ کے بتائے ہوئے 6 بیج جو کریں خواتین کی بڑی مشکل آسان

“آج کی عورتوں میں بانجھ پن کا خطرہ پہلے کی نسبت زیادہ ہوگیا ہے۔ آج سے ١٠ سال بعد یہ مزید بڑھ جائے گا اور اس کی وجہ ہمارا مغربی طرزِ زندگی ہے۔ ہم ایشیاء کے لوگ ہیں لیکن اپنے دیسی طریقوں کے بجائے مغربی کھانوں اور طرزِ زندگی کو اپنا کر صحت تباہ کرچکے ہیں۔ “

یہ کہنا ہے ٹی وی ہوسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی کا جو کراچی میں کئی ایستھیٹک کلنکس بھی چلا رہی ہیں۔ ڈاکٹر شائستہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں پی سی او ایس اور خواتین کے بے ترتیب ہارمونز کے بارے می بات کی اور ان مسائل پر قابو پانے کے لئے بیج کھانے کا مشورہ بھی دیا۔

پی سی او ایس کی علامات

PCOS یعنی پولی سسٹک اووریز سنڈروم۔۔۔یہ مرض ہارمون کے متوازن نا ہونے کے سبب پیدا ہوتا ہے ۔۔۔دس میں سے ہر ایک خاتون کو یہ مرض ہوتا ہے لیکن یہ سوچنا کہ اس کا علاج ممکن نہیں غلط ہے۔۔ ۔اس کا سب سے پہلا علاج مریض کے اپنے ہاتھ میں ہے۔۔۔لیکن سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا واقعی آپ اس بیماری کا شکار ہیں۔۔۔اس کی ممکنہ علامات چہرے اور جسم کے گرد غیر ضروری بال، چہرے پر اچانک نکلنے والے کیل مہاسے، موٹاپا جو کنٹرول نا ہو رہا ہو، انسولین یا شوگر کا بڑھ جانا، بالوں کا گرنا یا پتلا ہوجانا، حاملہ ہونے میں رکاوٹ ہیں۔

لڑکیاں یہ بیج ضرور کھائیں

ڈاکٹر شائستہ نے کچھ ایسے بیج متعارف کراوائے ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف پی سی او ایس کے مسائل حل کریں گے بلکہ اس کے علاوہ وہ خواتین کو مینوپاز کے قریب پہنچ چکی ہیں وہ بھی اسے کھا سکتی ہیں یا جنھیں ماہواری بے ترتیب ہوتی ہے وہ بھی یہ کھا سکتی ہیں۔ ان بیجوں میں تل، کلونجی، سورج مکھی کے بیج، کدو کے بیج، السی کے بیج شامل ہیں۔ ڈاکٹر شائشتہ کے مطابق ان بیجوں کو کسی بھی طرح کھایا جاسکتا ہے البتہ انھیں پیسنے سے گریز کریں کیوں کہ پیسنے سے ان کے اندر کا فائدہ مند آئل ختم ہوجاتا ہے۔

Beej Jo Khwateen Ko Khane Chahiye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beej Jo Khwateen Ko Khane Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beej Jo Khwateen Ko Khane Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   24162 Views   |   04 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

ہارمونز اور پی سی او ایس کا مسئلہ ہے تو یہ بیج کھائیں۔۔ ڈاکٹر شائستہ کے بتائے ہوئے 6 بیج جو کریں خواتین کی بڑی مشکل آسان

ہارمونز اور پی سی او ایس کا مسئلہ ہے تو یہ بیج کھائیں۔۔ ڈاکٹر شائستہ کے بتائے ہوئے 6 بیج جو کریں خواتین کی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہارمونز اور پی سی او ایس کا مسئلہ ہے تو یہ بیج کھائیں۔۔ ڈاکٹر شائستہ کے بتائے ہوئے 6 بیج جو کریں خواتین کی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔