پروگرام میں پہنچا تو وہاں جنازہ رکھا تھا اور ۔۔ چنکی پانڈے نے دلچسپ قصہ سنا کر سب کو حیران دیا

بھارتی اداکار چنکی پانڈے نے حال ہی میں کپل شرما کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنا دیا۔

چنکی پانڈے نے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں ایک تاجر کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی جہاں انہیں رونے کیلیے پیسوں کی پیشکش کی گئی تھی۔

اداکار نے دوران گفتگو اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ ماضی میں پیسوں کیلیے زیادہ سے زیادہ تقاریب میں شرکت کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، چنکی پانڈے نے شو میں قصہ سنایا کہ، ایک بار انہیں ایک آرگنائزرکا فون آیا جس نے ان سے پوچھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ وہ شوٹنگ کیلیئے گھر سے نکل رہے ہیں، پھر اس نے پوچھا کہ شوٹنگ کہاں ہے تو چنکی نے بتایا کہ فلم سٹی میں ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ، آرگنائزر نے مجھ سے کہا کہ آپ کے راستے میں ایک چھوٹا سا پروگرام ہے اور 10 منٹ کیلیئے شرکت کرنی ہے جس کے اچھے پیسے مل جائیں گے۔

پیسوں کا سن کر میں نے کہا کہ ٹھیک ہے میں آتا ہوں۔ اس کے بعد اس نے مجھے سفید کپڑے پہن کر آنے کو کہا۔ میں نے زیادہ دھیان نہیں دیا اور سفید کپڑے پہن کر چلا گیا۔

جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا باہر سب سفید کپڑے پہنے کھڑے ہیں اور مجھے دیکھ کر میرا نام پکارنے لگے، میں اندر چلا گیا جب دیکھا تو وہاں میت رکھی تھی۔ مجھے لگا کہ آرگنائزر کا اچانک انتقال ہوگیا ہے جس نے مجھے بلایا تھا۔

مگر دلچسپ بات تو یہ تھی کہ نظر گھمانے پر میں نے دیکھا کہ وہ تو سامنے کھڑا ہے، میں نے اسے بلایا، پاس آنے پر وہ مجھے کہنے لگا کہ اگر آپ اس شخص کی میت پر روئیں گے تو آپ کو اور اچھی اور بھاری رقم ملے گی۔

کپل کے شو میں یہ قصہ سن کر سب زور زور سے ہنسنے لگے۔

Chunky Pandey Shares Old Memories

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chunky Pandey Shares Old Memories and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chunky Pandey Shares Old Memories to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   607 Views   |   02 Dec 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 January 2025)

پروگرام میں پہنچا تو وہاں جنازہ رکھا تھا اور ۔۔ چنکی پانڈے نے دلچسپ قصہ سنا کر سب کو حیران دیا

پروگرام میں پہنچا تو وہاں جنازہ رکھا تھا اور ۔۔ چنکی پانڈے نے دلچسپ قصہ سنا کر سب کو حیران دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پروگرام میں پہنچا تو وہاں جنازہ رکھا تھا اور ۔۔ چنکی پانڈے نے دلچسپ قصہ سنا کر سب کو حیران دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔