گیس کے مسئلے سے نجات پانے کے چند مفید گھریلو نسخے

ہمارے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ معدے کے کئی مسائل کا علاج ہمارے باورچی خانے میں موجود ہیں، اس لئے بس صحیح نسخے آزما کر ہم اپنے کئی مسائل کا آسان حل پا سکتے ہیں، جیسے کہ پیٹ میں گیس کا مسئلہ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ باورچی خانے میں موجود چند چیزوں کے استعمال سے گیس کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

پیٹ کی گیس دور کرنے کے چند گھریلو نسخے

پیٹ میں گیس اور اس کا خارج ہونا ہمیں عجیب کیفیت میں مبتلا کر دیتا ہے اور یہ شرمندگی کا باعث بنتا ہے، لیکن یہ ایک قدرتی عمل ہے اور کبھی بھی ہم اس سے دو چار ہو سکتے ہیں، گیس کی وجہ سے ہمارے پیٹ میں درد اور مروڑ بھی ہوتی ہے اور تیزابیت بھی ہوتی ہے جس کہ وجہ سے کھانا پینا اور سکون سے بیٹھنا بھی مشکل لگتا ہے، چلیں تو جان لیں کہ کیسے ہمارے باورچی خانے میں موجود چند اجزاء سے ہم کیسے اس مسئلے سے نمٹ سکتے ہیں۔

• اجوائن

اجوائن میں ایک ایسا خاص مرکب ہوتا ہے جو ہمارے ہاضمے کے لئے انتہائی مفید ہے، یہ ہمارے جسم میں گیسٹرک جوس بناتا ہے اور اس کی وجہ سے ہم جو بھی کھاتے یا پیتے ہیں وہ جلدی ہضم ہوتا ہے، اگر آپ کو گیس ہو رہی ہے تو دن میں ایک مرتبہ پانی کے ساتھ آدھا چائے کا چمچ اجوائن استعمال چبا کر کھائیں اور پانی پی لیں، یہ بہت زبردست نسخہ ہے۔

• زیرے کا پانی

زیرہ ہمارے نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لئے مفید ہے، اگر آپ کو جلدی پیٹ کی گیس سے نجات چاہیئے تو 2 کپ پانی میں 1 کھانے کا چمچ زیرہ ڈال کر اس کو اُبالیں جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو کھانا کھانے کے بعد اس پانی کو پی لین بہت جلدی گیس کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

• ہینگ

آپ کے پیٹ میں مروڑ گیس اور درد ہو رہا ہے لیکن آپ جلدی میں ہیں اور وقت نہیں کہ کوئی لمبا نسخہ اپنا سکیں تو بس ایک گلاس نیم گرم پانی میں ہینگ پاؤڈر شامل کریں اسے مکس کریں اور پی لیں اس سے آپ کو بہت جلدی آرام آئے گا۔

• ادرک اور لیموں

ایک کھانے کا چمچ اردک کو کوٹ کر اس میں لیموں نچوڑیں اور ہر کھانے کے بعد یہ ایک چمچ استعمال کریں ادرک اگر ادرک کا ایک ٹکڑا کپ پانی میں ڈال کر اس کی چائے بنا کر استعمال کی جائے تو اس سے بھی گیس کا مسئلہ باآسان حل ہو سکتا ہے۔
تو یہ تھے آسان گھریلو اور سستے علاج جس کو اپنا کر آپ گیس کے مسائل سے نجات پا سکتے ہیں تو اب اگر کبھی پیٹ میں گیس کا سامنا ہو تو یہ نسخے آپ کے لئے کارآمد ثابت ہوں گے۔

Gass Ke Nijat Pane Ke Totkay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gass Ke Nijat Pane Ke Totkay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gass Ke Nijat Pane Ke Totkay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2439 Views   |   06 Jun 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گیس کے مسئلے سے نجات پانے کے چند مفید گھریلو نسخے

گیس کے مسئلے سے نجات پانے کے چند مفید گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گیس کے مسئلے سے نجات پانے کے چند مفید گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔