6 فٹ سے زیادہ لمبا قد ہو اور.. طوبی انور کو دوسری شادی کے لئے کیسے شخص کی تلاش ہے؟

"میرے یونیورسٹی میں پڑھنے کی وجہ سے میرے تمام کلاس فیلوز اور یونیورسٹی کے لوگ بے حد خوش ہیں کہ ایک اداکارہ ان کے ساتھ پڑھائی کر رہی ہے۔"

سیدہ طوبیٰ انور نے حال ہی میں ایک پروگرام "گپ شب" میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں بھی کئی اہم باتیں شیئر کیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اُنہوں نے تخلیقی لکھاری کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا، پھر پروڈکشن کے شعبے میں قدم رکھا، اور مستقبل میں بھی پروڈکشن کے شعبے میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

سیدہ طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے کئی مزاحیہ کردار ادا کیے ہیں، لیکن انہیں زیادہ شہرت سنجیدہ اور جذباتی کرداروں سے ملی ہے، اور لوگ انہیں ان کرداروں میں ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ان کے مطابق، وہ ایک مخلص، سچی اور اچھی شخصیت کے مالک شخص سے شادی کرنا چاہیں گی، تاہم، اس وقت ان کے ذہن میں ایسا کوئی خاص شخص نہیں ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں ابھی تک کسی فلم یا ویب سیریز میں کام کرنے کی پیش کش نہیں ہوئی، لیکن اگر انہیں کوئی اچھا کردار ملے گا، تو وہ ضرور اس میں کام کریں گی۔ ویب سیریز میں کام کرنے کا خیال انہیں پسند ہے، لیکن وہ فلموں میں بھی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اپنے تعلیمی سفر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئی ہیں اور میڈیا سائنسز میں پڑھ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگز اور اداکاری کی مصروفیت کے باوجود وہ وقت نکال کر یونیورسٹی جاتی ہیں، اور پڑھائی میں انہیں کافی مزہ آ رہا ہے۔

سیدہ طوبیٰ انور نے یہ اعتراف کیا کہ وہ یونیورسٹی میں کسی شوبز شخصیت کے طور پر نہیں بلکہ ایک طالبہ کے طور پر جاتی ہیں، اور ان کے ساتھی طالب علم اکثر انہیں شوبز میں انٹر ہونے کے مشورے دیتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی دوبارہ شادی کرنے کے متعلق طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ان کے ہونے والے لائف پارٹنر کی شخصیت اچھی ہونی چاہئے، وہ دانشورانہ گفتگو کرنے کے قابل ہونا چاہئے اور دل کا بھی اچھا ہونا چاہئے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی وہ خصوصیات ہیں جو وہ ایک مثالی مرد میں دیکھنا چاہیں گی۔ جبکہ اس شخص کا قد 6 فٹ 2 انچ ہونا چاہیے۔

Tooba Anwar Demands For Second Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tooba Anwar Demands For Second Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tooba Anwar Demands For Second Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   7442 Views   |   07 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

6 فٹ سے زیادہ لمبا قد ہو اور.. طوبی انور کو دوسری شادی کے لئے کیسے شخص کی تلاش ہے؟

6 فٹ سے زیادہ لمبا قد ہو اور.. طوبی انور کو دوسری شادی کے لئے کیسے شخص کی تلاش ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 6 فٹ سے زیادہ لمبا قد ہو اور.. طوبی انور کو دوسری شادی کے لئے کیسے شخص کی تلاش ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔