ہمیں خاندان بیچنے کا طعنہ دیا اور خود.. معاذ صفدر اور کنول آفتاب نے فہد مصطفیٰ کو کیا جواب دیا؟

"ڈرامہ بنانے والے ٹیلی ویژن پر تھپڑ مارنا معمول کی بات دکھا رہے ہیں جو کہ بالکل بھی اچھی بات نہیں۔ میں فہد مصطفیٰ سے ایک بار مل چکا ہوں اور ان کو پسند بھی کرتا ہوں. ان کے بیان پر کچھ نہیں کہا لیکن مجھے لگتا ہے جس طرح وہ کام کر رہے ہیں اسی طرح میں کام کررہا ہوں. اب لوگ کسی طرح تو اپنا گھر چلائیں گے نا"

یہ کہنا ہے باسل کے ابا میاں کا.. ہمارا مطلب ہے معاذ صفدر کا جنھوں نے حال ہی میں کنول آفتاب اور جلال کریم کے پوڈ کاسٹ ’’نان اسٹاپ پوڈ کاسٹ‘‘ میں شرکت کے دوران مشہور اداکار فہد مصطفیٰ کی تنقید کا جواب دیا۔

معاذ صفدر کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ بہترین فلمیں بناتے ہیں، وہ ایک قابل احترام شخصیت ہیں۔ لیکن اگر وہ فلم میں کسی لڑکی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو اس لڑکی کا بھی ایک خاندان ہے۔

کنول آفتاب نے بھی ان کے بیان پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ ہاں اگر آپ اور میں ایک ساتھ ڈرامہ کر رہے ہیں اور ہم اپنے کردار ادا کر رہے ہیں تو ہم کیمرے پر آ کر اپنے کردار بیچ رہے ہیں، تو کیا فرق ہے ٹی وی پر لوگ بھی کچھ بیچ رہے ہیں۔ " میزبان جلال کریم نے مزید کہا کہ فیملی بلاگنگ صرف فیملیز دیکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک شو کے دوران فہد مصطفیٰ نے کسی کا نام لیے بغیر کونٹینٹ کری ایٹر کے لفظ پر شدید تنقید کی تھی اور انھیں خاندان بیچنے کا طعنہ دیا تھا جبکہ کنول آفتاب، معاذ صفدر، ذوالقرنین اور ڈکی بھائی سمیت کئی وی لاگرز اپنے خاندان کی نجی باتیں سوشل میڈیا پر لانے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں.

Maaz Safdar And Kanwal Aftab Replied To Fahad Mustufa Sarcastic Comment

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maaz Safdar And Kanwal Aftab Replied To Fahad Mustufa Sarcastic Comment and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maaz Safdar And Kanwal Aftab Replied To Fahad Mustufa Sarcastic Comment to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   15605 Views   |   10 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

ہمیں خاندان بیچنے کا طعنہ دیا اور خود.. معاذ صفدر اور کنول آفتاب نے فہد مصطفیٰ کو کیا جواب دیا؟

ہمیں خاندان بیچنے کا طعنہ دیا اور خود.. معاذ صفدر اور کنول آفتاب نے فہد مصطفیٰ کو کیا جواب دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہمیں خاندان بیچنے کا طعنہ دیا اور خود.. معاذ صفدر اور کنول آفتاب نے فہد مصطفیٰ کو کیا جواب دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔