یہ انتہائی سستا طریقہ ہے اور۔۔ حبا بخاری نے حاملہ ہونے کی خبر پھیلانے پر نادیہ خان کو کھی کھری سنادیں

یہ صرف چند لائکس اور ویوز حاصل کرنے کا سستا طریقہ ہے،" حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں کہا۔ "لوگ ہماری تصاویر اور باتوں کو توڑ موڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرتے ہیں، جس کا مقصد صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائکس اور ویوز حاصل کرنا ہوتا ہے۔ انہیں اس بات کا خیال نہیں کہ جس کے بارے میں بات ہو رہی ہے، اس کے اور اس کے خاندان پر کیا گزر رہی ہے۔"

آریز احمد نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا، "اگر یوٹیوب کی خبروں پر یقین کریں تو ہمارے 6 سے 7 بچے پہلے ہی آ چکے ہیں۔" حبا بخاری نے اس پر مزید کہا کہ، "ہم نے بارہا ان افواہوں کی تردید کی ہے، لیکن لوگ پھر بھی باز نہیں آتے، جس سے خوف پیدا ہوتا ہے کہ کب کس کا ردعمل کیسا ہوگا۔"

حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد نے میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ دونوں نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اُن افواہوں پر کھل کر بات کی، جو حالیہ دنوں میں ان کے متوقع بچے کی پیدائش اور اداکارہ کے حمل سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

ان افواہوں کی ابتدا اس وقت ہوئی جب نادیہ خان نے اپنے شو میں حبا بخاری اور آریز احمد کو آن ایئر متوقع بچے کی پیدائش کی مبارکباد دی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ تاہم، نادیہ خان نے بعد میں وضاحت دی کہ انہیں آریز احمد نے شوٹنگ کے دوران یہ خبر دی تھی، اور انہیں علم نہیں تھا کہ آریز اور حبا اس بات کو ابھی خفیہ رکھنا چاہتے تھے۔

حبا اور آریز نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی زندگی کے ذاتی لمحات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے، جو کہ تکلیف دہ ہے۔ حبا نے عوام کی اخلاقیات پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ حقیقی لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

دونوں نے ان افواہوں کی مزید تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی باتوں سے بہت متاثر ہوتے ہیں، لیکن وہ ان تمام باتوں کو پیچھے چھوڑ کر اپنی زندگی کو پرسکون انداز میں گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Hiba Bukhari Opens Up About Pregnancy Rumors

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hiba Bukhari Opens Up About Pregnancy Rumors and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hiba Bukhari Opens Up About Pregnancy Rumors to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1790 Views   |   18 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

یہ انتہائی سستا طریقہ ہے اور۔۔ حبا بخاری نے حاملہ ہونے کی خبر پھیلانے پر نادیہ خان کو کھی کھری سنادیں

یہ انتہائی سستا طریقہ ہے اور۔۔ حبا بخاری نے حاملہ ہونے کی خبر پھیلانے پر نادیہ خان کو کھی کھری سنادیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ انتہائی سستا طریقہ ہے اور۔۔ حبا بخاری نے حاملہ ہونے کی خبر پھیلانے پر نادیہ خان کو کھی کھری سنادیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔