10 Quick Weight Loss Tips in Urdu

کیاآپ کے پاس ایک منٹ ہے؟ اگر ہاں تو آپ اس ایک منٹ میں اپنا وزن کم کرسکتے ہیں ، جی ہاں صرف ایک منٹ میں ! ہماری مصروف زندگیوں میں سے اکثر صحت کے حوالے سے وقت نکالنا ہم بھول جاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہمیں دیگر کئی بیماریوں کا خطرہ تو لاحق رہتا ہی ہے، ساتھ ہی موٹاپے کی پریشانی بھی پیچھا نہیں چھوڑتی ۔ ہم چاہے ورزش کرنے یا ڈائٹ فوڈ تیار کرنے کا وقت نہ بھی نکال پائیں لیکن اگر ہم روز اپنے دن میں سے ایک منٹ بھی نکال لیں تو بڑھتے ہوئے وزن کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ آئیے ہم آپ کو وہ آسان دس ٹوٹکے بتائیں جو آپ وزن گھٹانے کے لیے اس ایک منٹ میں اپنا سکتے ہیں :

1۔پھلوں کا جوس
فرج سے اپنے پسندیدہ پھل نکالیں اور ان کا پانی کے ساتھ ایک اچھا سا جوس تیار کرلیں۔ چینی کا استعمال ہر گز نہ کیجئے گا ۔ آج کل تو موسم کے کئی کھٹے میٹھے رسیلے پھل مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔ ایسے جوس کے ایک گلاس سے آپ 85کیلریز تک کم کر سکتے ہیں۔ اس حساب سے روزآنہ یہ جوس پینے سے سال بھر میں 5پاؤنڈ تک وزن کم کیا جا سکتا ہے ۔

2۔چلتے ہوئے بات کریں
آپ فون پر گھنٹوں بات کرنے سے بھی نہیں گھبراتے ۔ ہر وقت بیٹھ کر بات کرنے سے پیٹ میں چربی جمع ہونے لگتی ہے ۔ کوشش کریں کہ بات کرتے ہوئے حرکت میں رہیں ۔ جیسے کہ کھانے کی میز سجا لیں یا پودوں کو پانی دے دیں ۔

3۔چیونگ گم چبالیں
تحقیقات کے مطابق شوگر فری چیونگ گم چبانے سے نظام انہظام بیس فیصد تک تیز ہوجاتا ہے ۔ اس طریقے سے ایک سال میں دس پاؤنڈ تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔ دن میں جب بھی وقت ملے یا کچھ کھانے کا دل چاہے تو چیونگ گم چبا لیں ۔

4۔ریپر ضرور پڑھیں
کوئی بھی ، چاکلیٹ، ڈرنک یامیوہ کھانے سے پہلے اس کے پیکٹ پر لکھی کیلریز ضرور پڑھیں ۔ اس سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ آپ کتنی کیلریز استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اکثر ریپر پر یہ بھی درج ہوتا ہے کہ یہ کتنے افراد کے لیے ہے ۔ مثال کے طور پر اگر ایک کولڈ ڈرنک کے ریپر پر 200کیلریز لکھی ہیں اور وہ دو لوگوں کے لیے ہے تو پوری بوتل پی لینے سے کیلریز کی تعداد 400ہوجائے گی ۔

5۔سبز چائے کا استعمال
کہا جاتا ہے کہ کیفین فیٹی ایسڈز خارج کرتی ہے جس سے چربی آسانی سے گھلتی ہے۔ اگر اس کے ساتھ سبز چائے کا اضافہ کرلیا جائے تو وزن مزید تیزی سے کم ہوتا ہے ۔ البتہ بلڈ پریشر کے مریض کیفین کا محتاط انداز میں استعمال کریں ۔

6۔اپنا کھانا ساتھ لے جائیں
چاہے آپ دفتر جائیں یا بازار شاپنگ پر، اپنا کھانا اپنے ساتھ لے کر جائیں ۔ بازار کا کھانا گھر کے کھانے کے مقابلے تیزی سے وزن بڑھاتا ہے ۔ باہر نکل کر جب بھی بھوک لگے تو بازار کے تیل والے چپس اور برگر کھانے کے بجائے گھر کی لائی ہوئی روٹی یا سینڈوچ کھا لیں ۔

7۔ مکھن کی جگہ زیتون کا تیل
بریڈ کے سلائس پر مکھن لگانے کے بجائے اسے ہلکا سا زیتون کے تیل میں فرائی کرلیں۔ زیتون کیلریز جلانے میں مدد کرتا ہے ۔

8۔السی کے بیج
صبح سیریل کھائیں تو ا س پر تھوڑے السی کے بیج چھڑک لیں ۔ اس کے آپ السی کے بیج کو پیس کر رکھ سکتے ہیں اور دن میں تین بار السی کے بیج کا ایک چمچ کھا لیں ۔

9۔پانی کی بوتل بھر لیں
جب وقت ملے پانی کی بوتل بھر کر اپنے ساتھ رکھ لیں اور اسے جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کریں ۔ پانی جسم میں سے فاضل مادہ صاف کرتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔

10۔دس بار اٹھک بیٹھک
یہ ایک بڑی مزیدار ترکیب ہے جس سے کھانے پر کنٹرول کرنے میں مد مل سکتی ہے۔ جب بھی کوئی کھانے پینے کی چیز اٹھائیں اس سے پہلے دس بار اٹھک بیٹھک کریں ۔ اس طرح آپ نے جو پہلے کیلریز استعمال کی ہونگی وہ گھل جائیں گی اور نئی کیلریز استعمال کرنے کی گنجائش بن جائے گی ۔

Get 10 quick tips for weight loss in Urdu at KFoods.com.

Weight loss is an interest of everyone around. Each individual who is concerned about his health looks for ways to reduce weight and cholesterol and maintain fitness of the body. People who are already fit look for tips and exercise in order to keep their fitness up. Those who have a grown tummy and increased weight look for suggestions and ideas that may help them lose their excess weight.

At this age, there many researches have taken place and in light of their findings, we can find large number of useful tips that would help us achieve our desired condition of health.

See also:
Weight Loss Tips by Herbalist Hakeem Shah Nazir

Here are top 10 short tips that would help in losing fats of the body. In fact these tips need just one minute from you.
Would you like to spend 1 minute for your health?

Weight Loss Tips Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Weight Loss Tips Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Weight Loss Tips Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   48958 Views   |   12 Apr 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

these are awesome tips. I can do many of these tips. really thankful.

  • Hina,

10 Quick Weight Loss Tips in Urdu

10 Quick Weight Loss Tips in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 10 Quick Weight Loss Tips in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔