کھانے کے علاوہ دھی کے چند حیرت انگیز فوائد

کیلشیم سے بھرپور ، پروٹین اور پروبائیوٹک سے لیس دہی دودھ سے بنے والی ایک بہترین غذا ہے ۔ اسے ڈیری پراڈکٹس کا سپر ہیرو بھی کہا جاسکتا ہے ۔ کھانے میں اس کا استعمال عام ہے۔ اسے سادہ بھی کھایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ سلاد کی ڈریسنگ اور مشروب کے طور پر بھی دہی کو بہت پسند کیا جاتا ہے ۔ دہی گرمیوں سردیوں ہر موسم میں ہی استعمال کیا جاتا ہے ۔ دہی سے جسم کو بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔

1: کیل مہاسوں کے لئے
اگر چہرے پر ضدی کیل مہاسے آپ کے حسن میں خرابی پیدا کررہے ہیں تو کھٹی دہی کو اچھی طرح پھیٹ کر روزانہ منہ پر لگانے سے جلد ہی کیل مہاسوں سے آپ کی جان چھٹ جائے گی۔

2: ایکنی کے مسائل
آپ کو چہرے پر دانے اور ایکنی کے مسائل ہیں تو بھی آپ اسی کھٹی دہی میں چند پودینے کے پتے اچھی طرح بلینڈ کرکے لگائیں، پودینے کی ٹھنڈک اور دہی کا لیکٹک ایسڈ چہرے کی کلینزنگ بھی کردے گا اور دانوں سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

3: داغ دھبے، جھریاں
داغ دھبے اور جھریوں سے خاتمہ چاہتے ہیں تو روزانہ دہی کو منہ پر لگائیں یہ اینٹی ایجنگ پراڈکٹ کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

4: دومنہے بال
بالوں کی رونق ختم ہوگئی ہے اور وہ دو منہے ہوگئے ہیں تو بھی آپ دہی کو بالوں میں باقاعدگی سے استعمال کریں کیونکہ اس سے بالوں کو پروٹین ملتا ہے جو ہمارے بالوں کی نشونما اور مضبوطی کے لئے بہت فائدہ مند ٹانک ہے۔

Khane Ke Ilawa Dahi Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khane Ke Ilawa Dahi Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khane Ke Ilawa Dahi Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4587 Views   |   06 Apr 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کھانے کے علاوہ دھی کے چند حیرت انگیز فوائد

کھانے کے علاوہ دھی کے چند حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانے کے علاوہ دھی کے چند حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔