عام طور پر ماں بننے والی خواتین حاملہ ہونے کی خبر ملتے ہی گھر کے کام کاج کرنا ترک کردیتی ہیں۔ انھیں اس بات کا خوف ہوتا پے کہ شاید کام کرنے سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اداکارہ صرحا اصغر جو ماں بننے کے خوبصورت عمل سے گزر رہی ہیں انھوں نے اس بات کو غلط ثابت کرتے ہوئے ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھیں جسمانی ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صرحا وزن اٹھانے کے علاوہ اسکواٹس اور اسٹریچنگ وغیرہ کررہی ہیں۔ صرحا کا یہ عمل ایسی خواتین کے لئے مثال ہے جو حاملہ ہیں لیکن سنی سنائی باتوں کی وجہ سے خوف کے مارے خود کوئی بھی کام کرنے سے گھبرا رہی ہیں۔ معالجین بھی حاملہ خواتین کو یہی مشورہ دیتے ہیں کہ ماں بننے کا عمل کوئی بیماری نہیں ہوتا اس لئے اس دوران خود کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا چاہیئے۔
نوٹ
واضح رہے کہ معروف اداکارائیں اور مشہور شخصیات اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ہی ورزش وغیرہ کرتے ہیں۔ حاملہ خواتین کسی بھی قسم کی جسمانی ورزش سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔