شوبز میں جھوٹ دکھانے کے پیسے ملتے ہیں۔۔ بچوں کی ماں ہوں یہ رتبہ کوئی نہیں چھین سکتا! حرا مانی نے زندگی کی تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھا دیا

"شوبز میں ہر چیز جھوٹ ہے، پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے۔ یہی ہمارا کام ہے، ہمیں اسی کے پیسے مل رہے ہیں۔ جب تک ہم چیزوں کو گلیمرائز کر کے ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر نہیں دکھائیں گے تو لوگوں کی توجہ حاصل نہیں ہوگی۔"

حالیہ انٹرویو میں حرا مانی نے ہدایتکار و اداکار جواد بشیر کی پوڈکاسٹ پر شرکت کی اور اپنی زندگی، کیریئر، اور شوبز کے بارے میں بے باک گفتگو کی۔ جب میزبان نے سوال کیا کہ اس "جھوٹی دنیا" میں کام کرتے ہوئے ان کا دم گھٹتا نہیں؟ تو حرا مانی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "میں کیمرے سے پیار کرتی ہوں اور اسی کے لیے صبح اُٹھ کر کام پر جاتی ہوں، کیمرے کو بھی مجھ سے پیار ہے، اسی لیے مجھے کامیابی ملی۔"

مزید بات کرتے ہوئے حرا مانی نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی کبھی "مولا جٹ" جیسی فلمیں دیکھ کر رشک محسوس کرتی ہیں اور سوچتی ہیں کہ وہ بھی ایسے کردار نبھا سکتی تھیں۔ مگر پھر جب وہ اپنے بچوں کو دیکھتی ہیں، تو سب کچھ بھول جاتی ہیں اور کہتی ہیں: "میرے بچوں کے لیے میں ہی ان کی ماں ہوں اور میری جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا، یہی سوچ مجھے حسد سے بچاتی ہے اور میں اپنے حال پر خوش رہتی ہوں۔"

اداکارہ نے زندگی کو سب سے بڑا استاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ "زندگی سب کچھ سکھا دیتی ہے، اور میں نے بھی زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اب ماضی کے مقابلے میں زیادہ متحمل مزاج ہو چکی ہوں، اور اپنے بجائے دوسروں کے لیے سوچتی ہوں۔"

Hira Mani Opens Up About Showbiz Fake Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hira Mani Opens Up About Showbiz Fake Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hira Mani Opens Up About Showbiz Fake Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2772 Views   |   04 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

شوبز میں جھوٹ دکھانے کے پیسے ملتے ہیں۔۔ بچوں کی ماں ہوں یہ رتبہ کوئی نہیں چھین سکتا! حرا مانی نے زندگی کی تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھا دیا

شوبز میں جھوٹ دکھانے کے پیسے ملتے ہیں۔۔ بچوں کی ماں ہوں یہ رتبہ کوئی نہیں چھین سکتا! حرا مانی نے زندگی کی تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوبز میں جھوٹ دکھانے کے پیسے ملتے ہیں۔۔ بچوں کی ماں ہوں یہ رتبہ کوئی نہیں چھین سکتا! حرا مانی نے زندگی کی تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔