کڑوے باداموں کا تیل بالوں کو کس طرح فائدہ پہنچاتا ہے؟

کڑوے باداموں کا تیل اپنی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کی وجہ سے جانا جاتا ہے، لیکن یہ مہلک ٹاکسن پر مشتمل ہے اس لئے اس کے استعمال میں احتیاط کی جانی چاہیے، اور اس کو صرف بیرونی استعمال تک ہی محدود رکھنا چاہیے۔ اور بیرونی استعمال میں بھی مناسب حد میں اس کا استعمال کیا جائے۔اس کے بے شمار فوائد ہیں ، خاص کر بالوں کے لئے یہ بہت فائدہ مند ہے۔ بالوں کے لئے کڑوے بادام کے چند فوائد درج ذیل ہیں کیونکہ اس میں امینو ایسڈ بھی پایا جاتا ہے۔ اس میں بائیوٹین موجود ہے ، سورج سے تحفظ کے لئے ایس پی ایف 5 اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہے ، جو خشکی کو کم کرتی ہے اور بالوں اور کھوپڑی کو صحت مند بناتی ہے۔

بالوں کے لئے کڑوے بادام کے تیل کے بنیادی فوائد کیا ہیں؟

1۔ بالوں کو نرم اور مضبوط بنائے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں وٹامن بی 7 ہوتا ہے یا جسے بائیوٹین کہا جاتا ہے، لہذا بادام کا کڑوا پن بالوں اور ناخن کو صحت مند اور مضبوط میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
2۔ بالوں کو سورج کی شعاعوں سے بچاتا ہے کیونکہ اس میں قدرتی ایس پی ایف 5 سن اسکرین ہے۔
3۔ اس کی اینٹی فنگل اوراینٹی بیکٹیریا کی خصوصیات فنگس کو بے اثرکرنے میں موثرطریقے سے کام کرتی ہیں اور یہ جلد میں آسانی سے گھس جاتا ہے ، لہذا بادام کا تیل سر کی جلد کو ہائیڈریٹ کرنے اور بالوں کو صاف کرنے کے لئے اچھی طرح سے کام کرتا ہے۔
4۔ بادام کے تیل میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے، اور یہ وٹامن سر کے آکسیکرن کو کم کرتا ہے ، جو گنجا پن کا امکان کم کرتا ہے اور بالوں کی نشوونما کو تیز کرتا ہے۔

کڑوے بادام کا تیل بالوں میں کس طرح لگائیں؟

1۔ بالوں کو اچھی طرح سلجھا لیں۔
2۔ اوپر سے نیچے تک بالوں میں کنگھا کریں اس سے دورانِ خون تیز ہوتا ہے۔
3۔ آدھا چائے کا چمچ کڑوے تیل کی مقدار اپنی ہتھیلی پر نکالیں اور بالوں میں لگائیں ، اسے بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔
4۔ اپنی انگلیوں کی مدد سے آہستہ آہستہ مساج کریں۔
5۔ روزانہ بادام کا تیل بالوں کے سروں پر لگائیں اس سے بال مضبوط اور صحت مند ہوں گے اور دومنہ والے نہیں ہوں گے۔

اچھے رزلٹ کے لئے کیا کریں؟

1۔ ایک پکے ہوئے کیلے کو ایک چائے کا چمچ کڑوے بادام کے تیل میں اچھی طرح مکس کرلیں ، پھر اس سے سرکی اچھی طرح مالش کریں ، تقریبا آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں ، پھر بالوں کو دھولیں اس کے نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔
2۔ ایوکاڈو کو کچل لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ کڑوے بادام کا تیل ملا دیں ، پھر اسے تمام بالوں میں اچھی طرح لگا لیں اور آدھے گھنٹے کے بعد دھو لیں۔
3۔ برابر مقدار میں کڑوے بادام کا تیل ، زیتون کا تیل اور ارنڈی کا تیل( کیسٹر آئل) ، ڈبل بوائلر یا مائکروویو میں چند سیکنڈ کے لئے گرم کریں ، پھر اسے بالوں پرلگائیں، اسے لگ بھگ دو گھنٹے کے بعد بالوں کو دھو لیں۔

Karway Badam Ke Tail Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Karway Badam Ke Tail Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Karway Badam Ke Tail Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4211 Views   |   21 Jul 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کڑوے باداموں کا تیل بالوں کو کس طرح فائدہ پہنچاتا ہے؟

کڑوے باداموں کا تیل بالوں کو کس طرح فائدہ پہنچاتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کڑوے باداموں کا تیل بالوں کو کس طرح فائدہ پہنچاتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔