لوکاٹ کا پھل، غذائیت کا خزانہ ۔۔ جانیں لوکاٹ کا پھل کھانے کے 10 حیرت انگیز فوائد، جو اسے خاص بناتے ہیں

لوکاٹ پھل، جسے جاپانی بیر بھی کہا جاتا ہے، ایک چھوٹا، گول یا ناشپاتی کی شکل کا پھل ہے۔ یہ عام طور پر 1-2 انچ کا ہوتا ہے اور اس کی جلد پتلی، دھندلی ہوتی ہے جس کا رنگ پیلے سے نارنجی تک ہوتا ہے۔ لوکاٹ پھل کا گودا رسیلا ہوتا ہے، جس کا ذائقہ میٹھا اور ترش ہوتا ہے۔ لوکاٹ اپنی اعلیٰ غذائیت کی قدر کے لیے جانا جاتا ہے، یہ وٹامن اے اور سی، غذائی ریشہ اور مختلف معدنیات کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ ان کا اکثر تازہ مزہ لیا جاتا ہے اور انہیں مختلف قسم کے پکوانوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے، بشمول جام، جیلی، پائی، اسموتھیز اور سلاد وغیرہ۔

لوکاٹ کا پھل، بیج اور پتے طاقتور پودوں کے مرکبات سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور ہزاروں سالوں سے ان کو ادویات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ لوکاٹ مختلف قسم کے صحت کے فوائد سے بھرپور ہوتے ہیں، اور یہ درج ذیل بیماریوں سے بچاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

لوکاٹ کا پھل کھانے کے حیرت انگیز فوائد:

٭ لوکاٹ خون کی حدت کو کم کرکے موسم گرما میں ہونے والی بے چینی اور گھبراہٹ کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

٭ لوکاٹ یا اس کے شربت کے استعمال سے شدید پیاس، متلی یا قے میں بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

٭ خون کو صاف کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے لوکاٹ گرمی دانوں کے لیے بہت موثر ہے۔

٭ لوکاٹ فائبر(ریشہ) سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو کہ پیٹ کے تمام مسائل کا حل بھی ہے۔

٭ نظام انہضام کے لئے بھی یہ ایک انتہائی مفید پھل ہے اور اس کے استعمال سے غذا بھی جلد ہضم ہوجاتی ہے۔

٭ 100 گرام لوکاٹ میں صرف 37 فیصد کیلوریز موجود ہوتی ہیں جو وزن کم کرنے کے لئے ایک خوش ذائقہ پھل ہے۔

٭ دل کے مریض اس کا استعمال ضرور کریں کیونکہ یہ دل کو آرام اور سکون بخشتا ہے۔

٭ لوکاٹ بواسیر کے مریضوں کے لیے ایک نعمت ہے جس کا خاص مقدار میں استعمال تکلیف میں آرام پہنچاتا ہے۔

٭ ذیابیطس کے مریض بھی اس کا استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں موجود مٹھاس نقصان دہ نہیں ہوتی ہے۔

٭ لوکاٹ میں موجود وٹامن اے آنکھوں اور دانتوں کی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔

Loqat Fruit Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Loqat Fruit Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Loqat Fruit Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1974 Views   |   05 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

لوکاٹ کا پھل، غذائیت کا خزانہ ۔۔ جانیں لوکاٹ کا پھل کھانے کے 10 حیرت انگیز فوائد، جو اسے خاص بناتے ہیں

لوکاٹ کا پھل، غذائیت کا خزانہ ۔۔ جانیں لوکاٹ کا پھل کھانے کے 10 حیرت انگیز فوائد، جو اسے خاص بناتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوکاٹ کا پھل، غذائیت کا خزانہ ۔۔ جانیں لوکاٹ کا پھل کھانے کے 10 حیرت انگیز فوائد، جو اسے خاص بناتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔