کیلے کھائیں اور پر سکون نیند پائیں! اب نیند کی گولیاں چھوڑیں اور ان چیزوں سے فائدہ اٹھائیں

آج کل لوگوں سے اپ نے یہ ضرور سنا ہوگا کہ سارا دن نیند آتی رہتی ہے اور جب بھی سونے کے لئے لیٹو تو نیند ایسی غائب ہو جاتی ہے جیسے کبھی آئی ہی نہ ہو، جبکہ سارا دن کام کاج اور مختلف سرگرمیوں میں اتنا مصروف رہتے ہیں کہ جسم تھک کر چور ہو جاتا ہے اور آخر میں جب بھی سونے کے لئے لیٹو تو نیند نہیں آتی آخر اس کی کیا وجہ ہے؟

وجہ:

دراصل بہت زیادہ تھکاوٹ کی وجہ سے بھی نیند نہیں آتی اور بعض اوقات انسان اتنی گہری سوچ میں گُم ہوتا ہے کہ اسے احساس ہی نہیں ہوتا کہ کب رات گزر گئی اور وہ سویا نہیں۔ ڈپریشن اور نیند کا گہرہ تعلق ہے اس لئے پریشانی میں اکثر لوگوں کی نیندیں اڑ جاتی ہیں۔
آج کے-فوڈز میں جانیئے کیسے جلدی سونے کے چند ایسے طریقے اور کچھ ایسی مفید غذائیں جو آپ کو جلدی سونے میں مدد دیں گی:

جلدی سونے کے طریقے:

٭ جیسے ہی بستر میں جائیں یہ سوچیں کہ بس نیند آ رہی ہے اور سونا ہے کسی سے بھی بات نہیں کرنی۔
٭ موبائل فون کو بلکل سائیڈ میں رکھ دیں اور کسی غیر ضروری فون کال کو نہ اٹھائیں۔
٭ آنکھیں بند کرکے گہری سانس لیں اور یہ ذہن میں رکھیں کہ رات ہو گئی ہے اب کوئی کام نہیں رکنا ہے۔
٭ اگلے آنے والے دن کی پروہ نہ کریں، جو ہوگا دیکھ لیں گے یہ سوچ کر بے خوف لیٹیں۔

یہ وہ طریقہ ہے جس سے خود بخود آپ وک روزانہ اچھی اور بہتر نیند آئے گی۔

غذائیں:

دودھ:

٭ رات کو سونے سے قبل ایک گلاس نیم گرم دودھ پی لیں اس سے آپ کو جلدی نیند آئے گی۔

شہد:

٭ شہد کا استعمال آپ کے دل اور دماغ کو سکون سے بھر دے گا اور آپ کو نیند بھی وقت سے آئے گی۔ روزانہ رات کو سونے سے قبل ایک چمچ شہد کو کلونجی کے ساتھ استعمال کریں۔

٭ کیلے:

رات کے کھانے کے بعد کیلے کھائیں اس سے آپ کے ایکٹو سیلز مضبوط ہوں گے اور اعصابی نظام جسم کو مسلسل اس بات کی طرف متفق کرے گا کہ نیند آ رہی ہے سو جائیں۔

٭ گرین ٹی:

گرین ٹی میں اینٹی انسومینل اجزات کا مرکب پایا جاتا ہے جو آپ کے سکون کو بحال کرنے اور جسم کو طاقت دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

٭ خُشک میوہ جات:

خُشک میووں کو رات کے وقت استعمال کرنے سے نیند جلدی آتی ہے اس لئے سردی میں جب آپ ڈرائی فروٹس کھا کر لیٹتے ہیں تو نیند زیادہ آتی ہے۔

Kale Khayn Aur Pur Sakoon Neend Payn

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kale Khayn Aur Pur Sakoon Neend Payn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kale Khayn Aur Pur Sakoon Neend Payn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8327 Views   |   14 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیلے کھائیں اور پر سکون نیند پائیں! اب نیند کی گولیاں چھوڑیں اور ان چیزوں سے فائدہ اٹھائیں

کیلے کھائیں اور پر سکون نیند پائیں! اب نیند کی گولیاں چھوڑیں اور ان چیزوں سے فائدہ اٹھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیلے کھائیں اور پر سکون نیند پائیں! اب نیند کی گولیاں چھوڑیں اور ان چیزوں سے فائدہ اٹھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔