پیٹ نکلا ہوا تھا، کپڑے تنگ ہوگئے تھے۔۔ ڈاکٹر نے موٹاپے سے پریشان اس شخص کا وزن صرف 3 ماہ میں 16 کلو کیسے کم کروادیا؟

“میرا پیٹ نکلا ہوا تھا۔ کپڑے جو تھے سب تنگ ہوگئے تھے۔ بہت پریشان تھا۔ پھر میں ڈاکٹر کے پاس گیا اور صرف 3 مہینوں میں ہی 16 کلو وزن کم کر لیا۔ اب وہ کپڑے جو پہلے نہیں آتے تھے بالکل ٹھیک آتے ہیں“

یہ کہنا ایک ایسے شخص کا ہے جنھوں نے وزن کم کرنے کے لئے ماہر غذائیت کی مدد لی۔ ان کی ماہر غذائیت کا نام مس عقیلہ مشتاق ہے جو کلینیکل نیوٹریشنسٹ ہیں۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے وہ فجر کی نماز پڑھ کر سوجاتے تھے لیکن پھر انھوں نے اس وقت واک کرنا عادت بنائی اور اس کے بعد وہ ڈاکٹر کی بتائی ورزشیں بھی کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کے نکلے ہوئے پیٹ کا مسئلہ حل ہوگیا۔

باہر کا کھانا کھاتا تھا

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ گھر سے دور ہاسٹل میں رہتے ہیں اس وجہ سے کھانا اکثر باہر کا کھاتے تھے جس کی وجہ سے وزن بہت زیادہ بڑھ گیا تھا۔ ماہر غذائیت نے ان کو ڈائیٹ چارٹ فالو کروائے جبکہ ان کی ماہر غذائیت کا کہنا تھا کہ انھیں صرف پیٹ نکلنے کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ پورے جسم کا وزن زیادہ تھا اس لئے ڈائیٹ پلان اور ورزش پر عمل کرنا ضروری تھا۔

رنگ بھی صاف ہوگیا

وزن کم کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ خود کوشش کرنے کے بجائے ہمیں ہمیشہ طبی مدد لینی چاہیے کیوں کہ بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جو ہم نہیں جانتے مگر ماہرین کو معلوم ہوتی ہیں اور وہ ہماری صحیح رہنمائی کرتے ہیں۔ میرا چہرے کا رنگ بھی سیاہ پڑ گیا تھا کیوں کہ میں پانی کم پیتا تھا۔ ماہر نیوٹرشنسٹ کے کہنے پر میں نے پانی کا استعمال بڑھایا جس سے میرا رنگ بھی صاف ہوگیا۔

Is Sakhs Ne Pait Kese Kam Kia

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Is Sakhs Ne Pait Kese Kam Kia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Is Sakhs Ne Pait Kese Kam Kia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9272 Views   |   17 Feb 2023
About the Author:

khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پیٹ نکلا ہوا تھا، کپڑے تنگ ہوگئے تھے۔۔ ڈاکٹر نے موٹاپے سے پریشان اس شخص کا وزن صرف 3 ماہ میں 16 کلو کیسے کم کروادیا؟

پیٹ نکلا ہوا تھا، کپڑے تنگ ہوگئے تھے۔۔ ڈاکٹر نے موٹاپے سے پریشان اس شخص کا وزن صرف 3 ماہ میں 16 کلو کیسے کم کروادیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیٹ نکلا ہوا تھا، کپڑے تنگ ہوگئے تھے۔۔ ڈاکٹر نے موٹاپے سے پریشان اس شخص کا وزن صرف 3 ماہ میں 16 کلو کیسے کم کروادیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔