کام کاج چھوڑ کر پیار محبت میں پڑے ہوئے ہیں۔۔ کرن ناز ڈرامہ 'پرورش' بنانے والوں پر برس پڑیں! ٹھیک ٹھاک سنا دی

Kiran Naz Calls Out Parwarish Drama Makers For Showing Child Romance

اے آر وائی ڈیجیٹل کا معروف ڈرامہ پرورش، جو ابتدا میں والدین اور نوجوان بچوں کے درمیان جذباتی اتار چڑھاؤ اور تعلقات کی عکاسی پر سراہا گیا، اب تنقید کی زد میں ہے۔ ناظرین کا کہنا ہے کہ یہ سیریل اب تربیت سے بھٹک کر محبت، رومانس اور مغربی نظریات کی تشہیر میں مصروف ہو چکا ہے۔

اینکر کرن ناز، جنہوں نے ہمیشہ معاشرتی مسائل پر آواز بلند کی، اس بار پرورش کے خلاف بول پڑیں۔ ٹک ٹاک ویڈیو میں انہوں نے نہایت واضح اور سخت انداز میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

ہمیں دکھایا جا رہا ہے کہ کم عمر لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے سے لپٹ رہے ہیں، قریب آ رہے ہیں، اور یہ سب ٹی وی پر ایک عام بات بنا دیا گیا ہے۔ میں نے بہت سنا تھا کہ یہ ایک اچھا ڈرامہ ہے، جب دیکھا تو حیرت کا جھٹکا لگا۔ یہ سب کیا ہے؟ کہاں گئی تربیت؟ کہاں گئی اقدار؟

@alibhaaiofficial Parwarish drama review 🔥 | Few words on Mayi Ri too 💔 | Are these dramas fixing society or ruining our culture? 🤔 #Parwarish #MayiRi #ARYDrama #PakistaniDramas ♬ original sound - Ali Bhaai Official

انہوں نے مزید کہا، نکاح سب کچھ نہیں، زندگی میں اور بھی مقاصد ہوتے ہیں جو نوجوانوں کو سکھائے جا سکتے ہیں۔ محبت کس سے ہے، کس کو چاہنا ہے؟ یہ سب باتیں بچے کب سے ڈراموں میں دیکھنے لگے؟

کرن ناز نے ماضی کے ڈرامے مائی ری کا حوالہ بھی دیا، جس پر انہوں نے پہلے بھی اعتراض کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا، پہلے کم عمری کی شادی دکھائی، پھر طلاق، اور اب پرورش میں نوجوان ڈاکٹر اور موسیقار اپنے خوابوں کو چھوڑ کر ایک دوسرے کی باہوں میں گم ہو رہے ہیں۔ آخر کون سی تربیت ہے یہ؟

ان کا سوال تھا، کیا ڈرامہ بنانے سے پہلے کوئی سوچ بچار، کوئی فکری نشست، کوئی ذمہ داری کا احساس نہیں ہوتا؟

سوشل میڈیا پر عوام نے کرن ناز کی آواز کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بر وقت لب کشائی کی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پرورش جیسے ڈرامے معاشرے کو گمراہ کر رہے ہیں، خاص طور پر دیہی علاقوں میں جہاں لوگ اسکرین پر دیکھے گئے ہر کردار کو حقیقت سمجھ بیٹھتے ہیں۔

کیا ہمارا میڈیا اب تربیت کے بجائے تسکین بیچنے لگا ہے؟ کیا ہم اپنے بچوں کو خواب سکھا رہے ہیں یا بے راہروی؟ فیصلہ آپ کا۔

Kiran Naz Calls Out Parwarish Drama Makers For Showing Child Romance

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kiran Naz Calls Out Parwarish Drama Makers For Showing Child Romance and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kiran Naz Calls Out Parwarish Drama Makers For Showing Child Romance to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1608 Views   |   01 Aug 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 August 2025)

کام کاج چھوڑ کر پیار محبت میں پڑے ہوئے ہیں۔۔ کرن ناز ڈرامہ 'پرورش' بنانے والوں پر برس پڑیں! ٹھیک ٹھاک سنا دی

کام کاج چھوڑ کر پیار محبت میں پڑے ہوئے ہیں۔۔ کرن ناز ڈرامہ 'پرورش' بنانے والوں پر برس پڑیں! ٹھیک ٹھاک سنا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کام کاج چھوڑ کر پیار محبت میں پڑے ہوئے ہیں۔۔ کرن ناز ڈرامہ 'پرورش' بنانے والوں پر برس پڑیں! ٹھیک ٹھاک سنا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts