پیروں میں شدید درد ہے تو بس اسے ابال کر۔۔ ایسا نایاب پھول جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، جانیئے ٹیسو کے پھول کے حیرت انگیز فائدے

دنیا میں ہزاروں لاکھوں قسم کے پھول پودے پائے جاتے ہیں جو کہ اپنی مختلف خصوصیات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور اسی حساب سے اسکا استعمال ہوتا ہے۔ انھی میں سے ایک ٹیسو کے پھول ہیں جن کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں، آج ہم آپکو اسکے کچھ حیرت انگیز ٖفائدے بتائیں گے جو یقیناً آپ کے کام آئیں گے۔

ٹیسو کے پھول ہزاروں سالوں سے آیورویدک علاج میں استعمال ہورہے ہیں، یہ پھول زیادہ تر خشک کرکے استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ ٹیسو کے پھولوں کو پانی میں ابال کر ایک خوشبودار اور گہرا پیلا پانی تیار ہوتا ہے جو کہ دواؤں کی خصوصیات رکھتا ہے۔ یہ باآسانی پنساری کی دکان سے مل جاتے ہیں۔

ٹیسو کے پھول:

۔ ٹیسو کے پھول قدیم ہندوستان میں رنگت نکھارنے، جلد کی لچک اور خواتین کے تولیدی اعضاء کی خرابیوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ اس کی چھال، بیج، پھول پتے اور گوند آیورویدک فارمولیشن میں استعمال ہوتے ہیں۔
ٹیسو کے پھولوں کو کس طرح اور کن مسائل کیلیئے استعمال کرسکتے ہیں؟

پیروں یا جسم درد:

اگر آپکے پیروں میں شدید درد ہے تو، ٹیسو کے خشک پھولوں کو ایک ململ کے یا کسی بھی باریک کپڑے میں باندھ کر اسکی پوٹلی بنالیں، اسکے بعد پوٹلی کو پانی کی دیگچی میں ڈال کر اچھے سے ابالیں۔ پانی گہرے پیلے رنگ کا ہوجائے گا، اب اس پانی میں پاؤں ڈال کر تھوڑی دیر بیٹھ جائیں آپکے پیروں کا درد ٹھیک ہوجائے گا، اگر جسم درد ہے تو یہ پانی جسم پر ڈال لیں۔

جنسی صحت کے لیے:

ٹیسو کے پھول جنسی صحت کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس کا دودھ کے ساتھ باقاعدگی سے استعمال مردوں میں جنسی قوت اور قوت برداشت کو بڑھاتا ہے۔

مانع حمل کے لیے:

اگر آپ ابھی بچہ نہیں کرنا چاہتی اور اسکے لیئے دوائیوں کا استعمال کرتی ہیں تو یہ محفوظ علاج آپکے لیئے ہے، ٹیسو کے بیجوں کو جلا کے اس میں آدھی مقدار ہینگ ڈال کر انہیں ایک ساتھ پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ 2 سے 3 گرام اس پاؤڈر کو ماہواری کے آغاز پر فوراً لیں اور کچھ دنوں تک جاری رکھیں، یہ آپکی حاملہ ہونے کی صورت کو ختم کر دیتا ہے۔
ٹیسو کے پھولوں کو متعدد بیماریوں کے علاج کیلیئے استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے کہ
۔ یہ خارش کے لیے مفید ہے، اس کے بیجوں کو لیموں کے رس کیساتھ پیس کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
۔ یہ پیشاب کے تمام امراض کو دور کرتا ہے، اس کی بند کلیوں کو خشک کرکے انہیں پیس کر چھان لیں، پھر اس میں گڑ ملا دیں، اب اس مرکب کو روزانہ ایک چمچ صبح مریض کو دیں۔
۔ یہ خونی بواسیر میں فائدہ مند ہے، اس کے پورے پودے کی راکھ 10-20 گرام لے کر مریض کو گرم گھی کے ساتھ دیں یا پھر اس کے تازہ پتے لے کر گھی سے بھگو دیں اور دہی کی ملائی کے ساتھ مریض کو دیں۔

Paon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Paon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Paon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2834 Views   |   10 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

پیروں میں شدید درد ہے تو بس اسے ابال کر۔۔ ایسا نایاب پھول جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، جانیئے ٹیسو کے پھول کے حیرت انگیز فائدے

پیروں میں شدید درد ہے تو بس اسے ابال کر۔۔ ایسا نایاب پھول جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، جانیئے ٹیسو کے پھول کے حیرت انگیز فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیروں میں شدید درد ہے تو بس اسے ابال کر۔۔ ایسا نایاب پھول جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، جانیئے ٹیسو کے پھول کے حیرت انگیز فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔