قارئین آج میں نے آپ کے لئے جس پھل کا چناؤ کیا ہے وہ ہے انناس یقیناً آپ سب اس پھل کو پسند کرتے ہوں گے یہ واقعی ایک ذائقہ دار پھل ہے۔ بنگال میں کثرت سے پیدا ہوتا ہے ہمارے ہاں یہ پھل ٹین میں پیک کی صورت میں دستیاب ہے اور بآسانی خریدا جا سکتا ہے۔
یہ پھل اوپر سے سخت لیکن اندر سے انتہائی نرم اور خوش رنگ ہوتا ہے۔ انناس ایک میٹھا اور لذیذ پھل ہے۔ چھوٹا بڑا ہر ایک کی پسند ہے۔اس پھل میں میگنیشیم، کیلشیم، وٹامن اے، وٹامن سی، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، فاسفورس اور زنک وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ انناس کو کئی کھانوں اور
بیکری کی اشیا ء میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ذائقہ کے لحاظ سے یہ پھل منفرد ہے ہی لیکن طبعی لحاظ سے کئی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ طبی ماہرین کا خیال ہے کہ انناس کو کھانوں کے درمیان میں کھایا جائے تو یہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں اگر انناس کا استعمال کیا جائے تو یہ پانی کی کمی کو دور
کرتا ہے۔اس کا مزاج سرد تر ہے۔
Pineapple is a tasteful fruit. Pineapple has many benefits but very few people know what it can help for. This sweet and sour fruit is helpful in certain kinds of health problems such as it fulfils water shortage in the body, it reduces constipation, its syrup helps dissolve kidney stones, tranquilizes heart and brain, strengthens teeth and bones and yet there is a long list.
Next time if you see pineapples being sold around, never underestimate this healthy fruit.
Find list of pineapple - ananas benefits in Urdu below as presented by KFoods.com.