پھٹی ایڑیاں یا پورے جسم پر خُشکی! اس سردی مہنگے لوشن نہیں بلکہ نیم کے پتے آپ کی جلد کو نرم و ملائم بھی بنائیں اور ایگزیما کا سستا علاج بھی کرے

نیم کا پودا جہاں تیز دھوپ میں چھاؤں دینے کا کام کرتا ہے وہیں اس کے پتے اپنی تمام تر خوبیوں سے انسانی جسم کو فائدہ پہنچانے میں مدد دیتے ہیں۔ ہر چیز کے فائدے اور نقصان اس کو لوگوں میں خاص بناتے یں۔ نیم کے تو بیش بہا فائدے ہیں جو ہم کے فوڈز میں آپ کو پہلے بھی کئی مرتبہ بتا چکے ہیں۔ آج کل جلدی بیماریوں کا بڑھتا ہوا مرض ایگزیما جیسے امراض کو جنم دے رہا ہے جس کی تکلیف سے بچنے کے لیے آپ بھی نیم کے پتوں کا استعمال روزمرہ کی زندگی میں کریں تو یہ یقیناً آپ کے لیے مفید بھی ہے اور مہنگے علاج کروانے سے بچنے کا ایک سستا ذریعہ بھی۔

نیم میں فائدے کیلئے کون سے اجزات اور کیمیائی اثرات پائے جاتے ہیں؟

نیم میں وٹامن سی، کیلشیئم، فاسفورس، ایلکوسونک، گلوٹامائن، پیرالائن، ٹیٹرا ڈی کینوائک، سسٹائن، ایسپارکٹک ایسڈ، ٹائسورائن، کاروٹائن، ڈوڈی کینوئک اور کئی اہم اجزات اور کیمیائی خواص پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف نیم کے تازہ پتے اور پھول بلکہ خُشک پتے اور پھول بھی فائدے مند ہیں۔

جسم میں ہونے والی خُشکی، پھٹی ایڑھیوں اور چہرے کی پھٹی جلد کا علاج نیم سے کس طرح کیا جاتا ہے؟

چہرے کی خوبصورتی:

٭ نیم کے پتوں کو تازہ لے کر ان کو پیسنا مشکل ہے، لیکن اگر آپ تازہ پتوں کو پیس کر براہِ راست دودھ میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں تو اس سے رنگت میں بھی نکھار پیدا ہوگا اور آپ کے کھلے مسام بھی گرد و غبار سے پاک ہوسکیں گے۔
٭ خُشک پتوں کو چونکہ پیسنا آسان ہے اور اب تو بازار میں نیم کے خُشک پتوں کا پاؤڈر بآسانی دستیاب ہوتا ہے۔ اس پاؤڈر کو ایک چمچ دہی اور دو چمچ دودھ میں اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر لگانے سے پھٹی ہوئی جلد بھی نکل جاتی ہے اور جلد کی اندرونی تہہ بھی نرم و ملائم رہتی ہے۔

پھٹی ایڑیوں کا علاج:

پھٹی ایڑیوں کے لئے نیم کے پتوں کے پاؤڈر کو سرسوں کے تیل میں مکس کرکے ان پر لگائیں اور خُشک ہونے پر پاؤں دھو لیں۔ اس کے بعد ویزلین کا استعمال کریں۔ اس طرح ایڑیوں کے پھٹنے سے زخم بھی نہیں ہوں گے اور جلد کے خراب شدہ ٹشوز بھی بھر جائیں گے۔

Phati Ariyon Ka Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Phati Ariyon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phati Ariyon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   10394 Views   |   28 Nov 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

پھٹی ایڑیاں یا پورے جسم پر خُشکی! اس سردی مہنگے لوشن نہیں بلکہ نیم کے پتے آپ کی جلد کو نرم و ملائم بھی بنائیں اور ایگزیما کا سستا علاج بھی کرے

پھٹی ایڑیاں یا پورے جسم پر خُشکی! اس سردی مہنگے لوشن نہیں بلکہ نیم کے پتے آپ کی جلد کو نرم و ملائم بھی بنائیں اور ایگزیما کا سستا علاج بھی کرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھٹی ایڑیاں یا پورے جسم پر خُشکی! اس سردی مہنگے لوشن نہیں بلکہ نیم کے پتے آپ کی جلد کو نرم و ملائم بھی بنائیں اور ایگزیما کا سستا علاج بھی کرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔