ماں میں جو بھی ہوں سب آپ کی وجہ سے ہے۔۔ بیٹی کو اچانک وردی میں دیکھ کر غریب ماں باپ نے کیا کیا؟

کسی بھی غریب ماں باپ کے لئے اس سے بڑی شاید ہی کوئی بات ہو کہ ان کے بچے پڑھ لکھ کر اس قابل بن جائیں کہ دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر چل سکیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا اس ماں کے ساتھ جس کی بیٹی پولیس افسر بن کر اچانک وردی پہن کر سامنے آگئی اور ماں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ ویڈیو دیکھیں۔

میں جو بھی ہوں اپنی ماں کی بدولت ہوں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مونیکا پونیا نامی پولیس افسر وردی پہنے اپنی ماں کے سامنے جاتی ہیں تو وہ خوشی اور آنکھوں میں آنسو لئے بیٹی کو تکتی ہیں اور سر پر ہاتھ پھیر کر دعائیں دیتی ہیں جبکہ مونیکا اپنی پولیس کی کیپ ماں کو پہنا دیتی ہیں جیسے کہہ رہی ہوں کہ میں آج جو بھی ہوں ماں سب آپ کی وجہ سے ہوں۔

میری بیٹی میرا فخر ہے

اس کے بعد مونیکا اپنے والد کے پاس جاتی ہیں جو کھیت میں کام کرنے میں مگن ہوتے ہیں۔ مونیکا کو دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ بیٹا مجھے تم پر فخر ہے۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں اپنی بیٹیوں کو بھی بیٹوں کی طرح آگے بڑھنے کا موقع دینا چاہیے۔

20 سے زیادہ امتحان پاس کیے

واضح رہے کہ مونیکا پونیا کا تعلق بھارت کے شہر دہلی سے ہے۔ مونیکا کی ویڈیو اور رہن سہن دیکھ پر معلوم ہوتا ہے کہ ان کا خاندان کافی سادہ ہے۔ مونیکا نے بتایا کہ وہ ایک یوٹیوبر ہونے کے علاوہ دہلی پولیس ڈمارٹمنٹ میں سب انسپیکٹر ہیں اور اس عہدے کو حاصل کرنے کے لئے انھوں نے 20 سے زائد امتحانات پاس کیے ہیں جب کہ ان کے یوٹیوب چینل پر بھی امتحانات کی تیاری کے حوالے سے مواد شئیر کیا جاتا ہے۔ مونیکا ان تمام لڑکیوں کے لئے مثال ہیں جو زندگی میں کچھ کردکھانے کا جذبہ رکھتی ہیں۔

Maan Mein Jo Bhi Hu Ap Ki Waja

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maan Mein Jo Bhi Hu Ap Ki Waja and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maan Mein Jo Bhi Hu Ap Ki Waja to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1331 Views   |   24 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ماں میں جو بھی ہوں سب آپ کی وجہ سے ہے۔۔ بیٹی کو اچانک وردی میں دیکھ کر غریب ماں باپ نے کیا کیا؟

ماں میں جو بھی ہوں سب آپ کی وجہ سے ہے۔۔ بیٹی کو اچانک وردی میں دیکھ کر غریب ماں باپ نے کیا کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں میں جو بھی ہوں سب آپ کی وجہ سے ہے۔۔ بیٹی کو اچانک وردی میں دیکھ کر غریب ماں باپ نے کیا کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔