سورج کی تپتی شعاعیں آپ کو نڈھال کر رہی ہیں؟؟ تو جان لیں کہ گرمی کے موسم میں لیموں کسی نعمت سے کم نہیں۔۔۔ لیموں کے مختلف استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد جانیں

قدرت نے ہر موسم کی سختی سے انسان کو بچانے کے لئے موسم کے مطابق پھل اور سبزیاں فراہم کی ہیں، اور ان میں وہ ہی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو گرمی یا سردی کے موسم کی سختی سے انسان کو محفوظ رکھ سکیں۔

لیموں کے حیرت انگیز فوائد:

لیموں دراصل ایک پھل ہے مگر اسے عموماً سبزیوں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے، اس میں حیاتین جیم (وٹامن سی) کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے اسے مختلف کھانوں میں شربتوں میں اور سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ نظامِ ہاضمہ بہتر بناتا ہے، دانتوں اور مسوڑھوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے، موٹاپا کم کرنے میں مفید ہے اور جگر کی تیزابیت کم کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کے امراض اور ذہنی سکون فراہم کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔
لیموں کا استعمال سر درد کو کم کرتا ہے، مسوڑھوں سے آنے والے خون کو روکتا ہے، منُہ کی بدبو دور کرتا ہے، خون صاف کرتا ہے، جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے، اس کی شکنجی پینے سے معدے اور جگر کے کئی امراض ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

لیموں کے مختلف طریقہ استعمال:

• بد ہضمی سے نجات کے لئے اگر لیموں کو دو حصوں میں کاٹ کر اس پر براہِ راست کالی مرچ اور کالا نمک چھڑک کر اسے چوسا جائے تو بدہضمی دور ہو جاتی ہے، ساتھ ہی چکر آنا بھی بند ہو جاتے ہیں۔
• اس کی شکنجی انسانی جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے۔
• اس کی شکنجی کے مستقل استعمال سے جگر اور معدے کی گرمی دور ہوتی ہے۔
• گرمی کے موسم میں باہر جانے والے افراد اگر اس کا استعمال جاری رکھیں تو سورج کی تیز گرم شعاعوں سے پیدا ہونے والے منفی اثرات سے دور رہیں گے۔
• اس کو دانت اور مسوڑھوں میں درد سے نجات کے لئے بطور دوا متاثرہ حصے پر لگایا جائے درد میں کمی آتی ہے۔
• روزانہ صبح اگر نیم گرم پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر پیا جائے تو اس سے موٹاپے میں کمی آتی ہے۔
• بخار کی صورت میں اگر اس کی شکنجی بنا کر پی لی جائے تو بے چینی ختم ہو گی اور راحت ملے گی۔
• اگر گرمی لگنے سے سر درد ہو تو اس ٹھنڈا لیموں پانی پی لینے سے سر درد ٹھیک ہو جائے گا اور ذہنی دباؤ بھی کم ہو جاتا ہے۔

Lemon Water Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemon Water Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Water Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3774 Views   |   10 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

سورج کی تپتی شعاعیں آپ کو نڈھال کر رہی ہیں؟؟ تو جان لیں کہ گرمی کے موسم میں لیموں کسی نعمت سے کم نہیں۔۔۔ لیموں کے مختلف استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد جانیں

سورج کی تپتی شعاعیں آپ کو نڈھال کر رہی ہیں؟؟ تو جان لیں کہ گرمی کے موسم میں لیموں کسی نعمت سے کم نہیں۔۔۔ لیموں کے مختلف استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سورج کی تپتی شعاعیں آپ کو نڈھال کر رہی ہیں؟؟ تو جان لیں کہ گرمی کے موسم میں لیموں کسی نعمت سے کم نہیں۔۔۔ لیموں کے مختلف استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔