کیا آپ بھی اِن ماڈلز کی طرح خوبصورت و دلکش دکھنا چاہتی ہیں؟ تو جانئیے پاکستان کی 6 مشہور ماڈلز کی بیوٹی ٹپس

ہر انسان حسین ہے اور حسن پر کسی اجارہ داری نہیں ہے بس اس کی حفاظت کی ضرورت ہے،حسین نظرآنے کے لئے سب سے پہلے آپ اپنی سوچ کو مثبت رکھیں اس کا اثر براہ راست چہرے پر نظر آتا ہے اس کے علاوہ بھر پور نیند لیں،اسٹریس سے دور رہیں اور صحت مند اور متوازن غذا لیں یہ سب نہایت ضروری ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ تمام اداکرائیں اور ماڈلز اپنی صحت اور جلد کی بہت زیادہ حفاظت کرتی ہیں اور کئی طرح کی پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں لیکن پھر بھی ایک ایساگھریلو ٹوٹکہ ضرور ہوتا ہے جو ان سب پروڈکٹس پر سبقت لے جاتا ہے آج ہم آپ سے انہیں حسین اور باکمال شخصیات کی جلد اور بالوں کی حفاظت کے لئے استعمال کیے جانے والے گھریلو ٹوٹکوں کا ذکر کر رہیں جنہیں آپ روزمرہ معمولات میں شامل کر کے انہیں کی طرح خوبصورت بن سکتی ہیں۔

ماہرہ خان

ماہرہ خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں بہت محنت اور لگن سے کام کرکے دنیا میں اپنا ایک مقام بنایاہے،آج ماہرہ خان کو پوری دنیانہ صرف اداکاری کی وجہ سے بلکہ ان کے حسن کی وجہ جانتی اور مانتی ہیں، وہ دھیمے لہجہ، دلفریب مسکراہٹ اور پر کشش چہرہ کی مالک ہیں، ہے ماہرہ خان بہت سادہ اور درد مند دل رکھتی ہیں۔ماہرہ خان اپنے بارے بتاتی ہیں ان کی والدہ کبھی انہیں کسی سیلون میں جانے کی اجازت نہیں دیتی تھی اور ماہرہ کو گھر پر شہد اور لیموں کا ماسک بنا کر لگانے مشورہ دیتی، اور ماہرہ ابھی تک اسی ماسک کوچہرے پر لگاتی ہیں،یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی جلد کی حٖفاظت کے لئے بیوٹی پروڈکٹس کا کم سے کم استعمال کرتی ہیں اور نہ کسی سیلون کا رخ کرتی ہیں۔اس ماسک کو تیار کرنے کے لئے ایک چائے کا چمچ لیمو ں کا رس اور ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کرکے اچھی طرح ملائیں،چہرے کو دھوک خشک کریں اور اس ماسک کو چہرے کے ساتھ گردن پربھی لگائیں دس سے بیس منٹ کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔اسے روز استعمال کریں اور ماہرہ خان کی طرح کھلی کھلی اور اجلی رنگت پائیں۔

ایمن خان

ایمن اور منال سے کون واقف نہیں یہ دونوں جڑواں بہنیں نہ صرف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ہیں بلکہ ان کے حسن کے چرچے ہر خاص عام میں مقبول ہیں۔ایمن خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جلد کی حفاطت کے لئے زیادہ محنت نہیں کرتی بلکہ کبھی کبھار ایلوویرا جیل لگاتی ہیں اور ساتھ ہی اپنی غذا کا خیال رکھتی ہیں متوازن غذا ان کی جلد کو حسن بخشتی ہیں اس کے علاوہ وہ باڈی شاپ کی پروڈکٹ استعمال کرتی ہیں کیونکہ یہ برانڈ ان کی جلد کے لئے موزوں رہتا ہے۔ بالوں کی حفاظت کے لئے ہفتہ میں دو سے تین بار باڈی شاپ کا ناریل کا تیل سر میں لگا کر مساج کرتی ہیں۔

ماورہ حسین

ماورہ اور عروہ دونوں بہنوں نے کم وقت میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈ اپنے نام کئے۔ماورہ نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان سے باہر بھی کام کیا،بہترین اداکا ر ہ کے ساتھ پر کشش ہو نے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔وہ ایک وکیل بھی ہیں۔ماورہ اپنی حسن کی کو مزید بڑھانے کے لئے ماہرہ خان ہی کی طرح لیموں اور شہد کا ماسک استعمال کرتی ہیں، لیکن اس کے ساتھ وہ پائن ایپل جوس بھی ضرور لگاتی ہیں۔اسے تیار کرنے کے لئے ایک کھانے کا چمچ پائن ایپل جوس اور ایک چٹکی ہلدی ڈال کر چہرے پر لگائیں یہ بہترین کلینزر کا کام دے گا۔

حریم فاروق

اگر پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی چند بہترین ادا کاراؤ ں کی ایک فہرست تیار کی جائے حریم فاروق کا نام اس میں ضرور شامل ہوگا۔وہ اپنے جلد کی حفاظت کے بارے بتاتی ہیں کہ ان کی امی ہمیشہ گھریلوں چیزوں کے استعمال کا مشورہ دیتی ہیں کیو نکہ کام کی وجہ ان کو ہر روز ہی میک اپ کرنا پڑتا ہے،اس لئے وہ اپنی جلد کی حفاظت کے لئے بیسن کا استعمال کرتی ہیں اور اس کا ماسک تیار کر اپنے چہرے پر لگاتی ہیں،حریم یہ ماسک ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کرتی ہیں۔اس کو ماسک بنانے کے لئے ایک کھانے کا چمچ بیسن،چٹکی بھر ہلدی،ایک چائے کا چمچ شہد،آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس شامل کر کے پیسٹ تیار کریں اگر گاڑھا ہو تو اس میں دہی یا عرق گلاب ملائیں اور اچھی طرح مکس کر کے چہرے اور گردن پر لگائیں خشک ہو نے پر پانی سے دھو لیں اسے استعمال کریں حریم فاروق کی طرح صاف شفاف اور اجلی جلد کی مالک بن جائیں۔

نور بخاری

نور بخاری پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں آپ جب بھی انہیں دیکھے گے،ہمیشہ پہلے زیادہ حسین اور جواں نظر آئیں گی،ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ جس طرح اپنی جلد اور صحت کا خیال رکھتی ہیں تمام طریقہ کار اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جلد کی ترو تازگی کے لئے اسٹرابیری کا ماسک تیار کرتی ہیں۔اس ماسک کو تیار کرنے کے لئے دو سے چار عدد اسٹرابیری،دو سے چار عد د بادام اور ایک چائے کا شہد لیں، سب سے پہلے بادام کو باریک پیس لیں، اب اسٹرابیری کو اچھی طرح میش کریں،اب دونوں اجزاء کو آپس ملائیں اور اس میں شہد شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں، اب اسے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں،دس سے پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔اس ماسک کے دو فائدے ہیں یہ ماسک بھی اور بہترین اسکرب بھی ہے۔اسے لگانے سے چہرہ چمکنے لگے گا اسے ہفتہ میں تین سے چاربار استعمال کیا جا سکتا ہے۔

زرنیش خان

زرنیش خان پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک ابھرتا ہوا نام ہے انہوں نے کم کام کیا لیکن جو بھی کیا بہترین کیا،ان کا کہنا ہے کہ ان کی جلد بہت زیادہ خشک ہے اس لئے زیادہ پروڈکٹس کا استعمال اسے مزید خشک بناتا ہے۔ اپنی جلد کی حفاظت کے وہ چاول کا ماسک تیار کرتی ہیں۔ اس ماسک بنانے کے لئے آدھا کپ پکے ہوئے یا ابلے ہوئے چال،چند قطرے دودھ،ایک چائے کا چمچ لیموں کارس اور ایک چائے کا چمچ شہد،ان تمام اجزاء کو اچھی مکس کریں کہ یہ پیسٹ کی طرح بن جائے اور چاول کا دانہ نظر نہ آئے،اب اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہو نے چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔یہ چہرے کو بلکل صاف کر دیتا ہے۔

Famouse Models Beauty Tips

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Famouse Models Beauty Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Famouse Models Beauty Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3978 Views   |   05 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ بھی اِن ماڈلز کی طرح خوبصورت و دلکش دکھنا چاہتی ہیں؟ تو جانئیے پاکستان کی 6 مشہور ماڈلز کی بیوٹی ٹپس

کیا آپ بھی اِن ماڈلز کی طرح خوبصورت و دلکش دکھنا چاہتی ہیں؟ تو جانئیے پاکستان کی 6 مشہور ماڈلز کی بیوٹی ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی اِن ماڈلز کی طرح خوبصورت و دلکش دکھنا چاہتی ہیں؟ تو جانئیے پاکستان کی 6 مشہور ماڈلز کی بیوٹی ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔