کھانسی سے سانس اکھڑ جاتی ہے تو.. دمہ کے مریض سردی میں کیا پئیں؟ ڈاکٹر کے مفید مشورے

دمہ کا مرض کافی تکلیف دہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں وقت بے وقت کھانسی کے شدید دورے پڑنے کے علاوہ سانس بھی اکھڑنے لگتی ہے۔ مریض بچہ ہو یا بوڑھا سانس لینے میں مشکل محسوس کرتا ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو اس مرض کے شدید حملے سے بچنے کے کچھ ایسے طریقے بتائے جائیں گے جو خود ڈاکٹر نے تجویز کیے ہیں۔

دمہ کی وجوہات

دمہ تاحال ایک لاعلاج بیماری ہے البتہ کچھ وجوہات کی وجہ سے یہ لگ سکتی ہے یا پھر مرض میں شدت آسکتی ہے۔ وجوہات میں سگریٹ نوشی، آلودہ فضا میں سانس لینا، سانس کی نالیوں کا سکڑنا اور تنگ ہوجانا، پھیپھڑوں کی نالیوں کا تنگ ہونا اور دل کے امراض بھی شامل ہیں جن سے دمہ ہوسکتا ہے۔

دمہ کے مرض میں مددگار قہوے

مرہم ڈاٹ پی کے مطابق کچھ ایسے قہوے ہیں جن سے دمہ کے مرض میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ خاص طور پر سردی کے موسم میں مرض کو شدت اختیار کرنے سے روکا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے ادرک اور شہد کا قہوہ بہترین ہے۔ اس کے علاوہ کھجور، ملٹھی اور قصوری میتھی کا قہوہ بھی جسم کو گرمی بخشتا ہے اور سانس کی نالیوں کو سکون بخشتا ہے۔

سگریٹ نوشی

دمہ کے مریضوں کو سگریٹ نوشی سے سخت پرہیز کرنے کے علاوہ ایسے ماحول سے بھی دور رہنا چاہیے جہاں سگریٹ پی جارپی ہو۔

ماسک اور پمپ

اس کے علاوہ صفائی کا خیال رکھیں، گرد و غبار سے بچیں۔ باہر نکلتے ہوئے ماسک پہنیں اور اگر پمپ کا استعمال کرتے ہیں تو اسے ہمیشہ اپنے پاس رکھیں۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   944 Views   |   10 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کھانسی سے سانس اکھڑ جاتی ہے تو.. دمہ کے مریض سردی میں کیا پئیں؟ ڈاکٹر کے مفید مشورے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کھانسی سے سانس اکھڑ جاتی ہے تو.. دمہ کے مریض سردی میں کیا پئیں؟ ڈاکٹر کے مفید مشورے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.