اگر آپ کے سر میں بھی درد رہتا ہے تو جانیں کہ سر درد کی وجوہات کیا ہیں اور بغیر درد کی گولی کھائے کونسے طریقوں سے اس کا علاج ممکن ہے؟

کبھی موسم کی سختی تو کبھی ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہر شخص کو ہی سر درد کا سامنا ہوتا ہے، لیکن سر درد کی وجوہات صرف یہ ہی نہیں ہیں بلکہ سر درد مختلف وجوہات کی وجہ سے ہوتا ہے جن میں الرجی اور جسم میں پانی کی کمی بھی شامل ہے۔

جی ہاں آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ الرجی اور پانی کی کمی کی وجہ سے بھی سر درد ہو سکتا ہے، لیکن ہماری نظر میں اس کا صرف ایک ہی علاج ہے کہ فوری سر درد کی گولی کھا لی جائے۔

ایسی درد دور کرنے والی ادویات بنانے والی کمپنیاں لاکھوں روپے اپنے صارفین کو یہی یقین دہانی کروانے میں لگا دیتی ہے کہ اس دوا کے کوئی نقصانات نہیں، لیکن یہ غلط ہے درد دور کرنے والی گولیاں فوری طور پر درد تو ختم کر دیتی ہیں مگر کئی مسائل بھی پیدا کر دیتی ہیں جن کا سامنا ہمیں بعد میں کرنا پڑتا ہے۔

اس لئے بنا گولی کھائے ہی سر درد کا علاج کرنے کی کوشش کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چند ایسے طریقے جن کے استعمال سے آپ سر کے درد سے نجات حاصل کر سکتے ہیں وہ بھی بنا کوئی دوا استعمال کیے۔

پانی سے سر درد کا علاج

جب بھی آپ کو سر درد ہو تو سب سے پہلے پانی پی لیں کیونکہ جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے بھی سر درد ہوتا ہے اور ہم اس بات سے لاعلم ہیں، زیادہ سے زیادہ پانی پینے سے سر درد آدھے گھنٹے میں دور ہو جائے گا۔

دارچینی سے سر درد کا علاج

دار چینی بھی سر درد کے علاج کے لئے مفید ہے اگر دار چینی کی چائے بنا کر پی لی جائے تو سر درد ختم ہوجائے گا۔

ہلدی سے سر درد کا علاج

اگر آپ کے چہرے یا آنکھوں پر سوزش ہو رہی ہے تو یہ بھی سر درد کی ایک وجہ ہو سکتی ہے، کیونکہ ہمارے تمام جسمانی اعضاء کا تعلق دماغ سے ہوتا ہے اس لئے اگر کوئی بھی حصہ سوزش سے دوچار ہے تو ممکن ہے کہ سر درد کا سامنا ہو، اس لئے ہلدی کا استعمال کریں کیونکہ ہلدی میں اینٹی سوزش مرکبات پائے جاتے ہیں۔

میگنیشم کی کمی

اگر آپ کے جسم میں میگنیشم کی کمی ہے تو یہ بھی مستقل سر درد رہنے کی ایک بڑی وجہ ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ تازہ اور ہرے پتے والی سبزیاں کھائیں جیسے ساگ، پالک سلاد پتہ گوبی وغیرہ، اس کے علاوہ مونگ پھلی، اخروٹ، مچھلی، پھلیوں، ثابت اناج، کیلے اور انجیر میں بھی میگنیشم پایا جاتا ہے۔

کیفین سے سر درد کا علاج

یہ تو آپ بھی جانتے ہوں گے کہ چائے اور کافی میں کیفین شامل ہوتی ہے جو کہ درد دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لئے سر درد میں چائے یا کافی کا استعمال بھی مفید ہے لیکن کوشش کریں کہ اس میں چینی کا استعمال کم یا پھر بلکل نہ کریں۔

لونگ سے سر درد کا علاج

لونگ ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جس کا استعمال ہمارے کھانوں سے لے کر ادویات میں بھی ہوتا ہے اس کا استعمال درد دور کرنے والی ادویات میں کیا جاتا ہے، لونگ کا استعمال سر درد میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

Sar Dard Ki Wajuhaat Or Iska Elaaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sar Dard Ki Wajuhaat Or Iska Elaaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sar Dard Ki Wajuhaat Or Iska Elaaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4458 Views   |   18 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر آپ کے سر میں بھی درد رہتا ہے تو جانیں کہ سر درد کی وجوہات کیا ہیں اور بغیر درد کی گولی کھائے کونسے طریقوں سے اس کا علاج ممکن ہے؟

اگر آپ کے سر میں بھی درد رہتا ہے تو جانیں کہ سر درد کی وجوہات کیا ہیں اور بغیر درد کی گولی کھائے کونسے طریقوں سے اس کا علاج ممکن ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کے سر میں بھی درد رہتا ہے تو جانیں کہ سر درد کی وجوہات کیا ہیں اور بغیر درد کی گولی کھائے کونسے طریقوں سے اس کا علاج ممکن ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔