لیموں کے چھلکے کو بھی کم نہ سمجھیں٬ کونسا فائدہ یہ نہیں پہنچاتے؟

لیموں ایک ایسا پھل ہے جو ہر وقت آپ کو دستیاب ہوتا ہے اس پھل کو آپ سردی گرمی دونوں موسموں میں استعمال میں لا سکتے ہیں- اگر آپ اس کا پودا اپنے گھر میں کسی بھی گملے میں لگا لیں تو آپ سارا سال لیموں حاصل کر سکتے ہیں-

لیموں ایک چھوٹا مگر انتہائی فائدہ مند پھل ہے آپ لوگ لیموں کے فوائد سے تو واقف ہی ہیں آج ہم اس چھوٹے سے پھل کے چھلکوں کے بارے میں بات کریں گے کہ یہ کس طرح ہمارے لیے مفید ہیں- آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ لیموں کے چھلکوں میں لیموں سے زیادہ وٹامنز موجود ہیں جس طرح لیموں یا لیموں کا رس ہمارے لیے کئی فوائد کا حامل ہے اسی طرح اس کے چھلکے بھی بہت مفید ہوتے ہیں ۔

لیموں کے چھلکوں میں بھی وٹامنز ،کیلشیم اور پوٹاشیم اور دیگر منرلز پائے جاتے ہیں ۔لیموں کے چھلکوں کو استعمال کئی طریقوں سے کیا جا سکتا ہے اسے کسی چائے یا شربت میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔یا پھر اس کے چھلکوں کو کدو کش کر کے کسی غذا کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ان چھلکوں کو دھوپ میں خشک کر لیں اور پھر ان کو پیس کر سفوف بنا لیں اور اس سفوف کو پھر آپ استعمال میں لا سکتے ہیں۔اس سفوف کو کسی کریم،کسی شیمپو یا کسی غذا اور شربت یا پانی میں ملا کر بآسانی استعمال میں لا سکتے ہیں۔لیموں کو اگر فریزر میں جما دیا جائے تو اس کے فوائد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

لیموں کے انمول فوائد:
٭لیموں کے چھلکوں کو اگر چائے میں ڈال کر استعمال کیا جائے تو یہ کینسر کے لیے مفید ہے
٭لیموں کے چھلکے میں کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے اس لئے یہ ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے
٭لیموں کے چھلکوں میں سڑک ایسڈ اور وٹامن سی کی موجودگی دانتوں کے لئے مفید ہے
٭لیموں کے چھلکے کیل مہاسوں اور جھائیوں کا خاتمہ کرتا ہے اس کے علاوہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا بھی خاتمہ کیا جا سکتا ہے
٭لیموں کے چھلکوں میں فائبر کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے اس لیے اس کے استعمال سے قبض سے نجات مل جاتی ہے
٭لیموں کے چھلکوں میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے اور کولیسٹرول کی سطح کو بھی بہتر بناتا ہے
٭لیموں کے چھلکے وزن میں کمی لاتے ہیں
٭لیموں کے چھلکے آنتوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں
٭جب بھی لیموں کا استعمال کریں تو رس کے ساتھ ساتھ اس کے چھلکے بھی ساتھ ہی شامل کر لیں کیونکہ یہ قوت معدافعت کو بڑھاتے ہیں
٭لیموں کے چھلکے ہر طرح کے انفیکشن کو ختم کرتے ہیں
٭لیموں کے چھلکوں کا استعمال عمر میں اضافہ کا سبب بنتا ہے
٭لیموں کے چھلکوں کا سفوف پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو چہرہ پر لیپ کریں اس سے چہرہ کے دانے ،داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور چہرہ نکھر بھی جائے گا
٭لیموں کے چھلکوں کا استعمال دل کے دورے سے محفوظ رکھتا ہے ۔

Lemon Peel Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemon Peel Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Peel Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8426 Views   |   18 Jun 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 October 2024)

لیموں کے چھلکے کو بھی کم نہ سمجھیں٬ کونسا فائدہ یہ نہیں پہنچاتے؟

لیموں کے چھلکے کو بھی کم نہ سمجھیں٬ کونسا فائدہ یہ نہیں پہنچاتے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیموں کے چھلکے کو بھی کم نہ سمجھیں٬ کونسا فائدہ یہ نہیں پہنچاتے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔