6 گھنٹے کا آپریشن تھا، 10 گھنٹے تک باہر نہ آئیں تو ہمیں لگا کہ ۔۔ فرح نادر کو کینسر ہوا تو بچوں نے ماں کو کیسے سنبھالا ؟ بات کرتے ہوئے بیٹی کی آنکھوں میں آنسو آگئے

شوبز کی معروف اداکارہ فرح نادر کو مختلف ڈرامہ سیریلز میں والدہ، اور دیگر کرداروں میں اداکاری کررتے دیکھا گیا ہے۔ وہ ہنستی مسکراتی شخصیت کی مالک ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ کینسر کے 3 اسٹیج سے گزریں۔

اداکارہ نے ایک پروگرام میں بتایا کہ مجھے کیسنر اپنے بچوں سے معلوم ہوا۔ میں نے اپنے بچوں میں ہلچل ہوتی دیکھی ، جب میں نے ان سے پوچھا کہ کیا ہوا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ ماما آپ میں گردے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ جب میں نے اپنے بچوں سے یہ سنا تو میں بالکل نہیں گھبرائی اور کہا کہ بیٹا کوئی بات نہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے جب کینسر کا علم ہوا تو مجھے کوئی خوف نہیں تھا شاید ایسا اللہ کی طرف تھا، میرے ساتھ میرے پورے خاندان والے تھے اور اگر مجھے کچھ ہوجاتا تو میرے بچے اتنے بڑے ہوگئے ہیں کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے سب سے چھوٹے والے بیٹے کو میری سرجری کے تیسے دن خبر دی گئی کیونکہ وہ لاہور کرکٹ کھیلنے گیا ہوا تھا کیونکہ اگر اسے بتادیتے تو وہ پریشان ہوجاتا اور اس کا کیرئیر کا مسئلہ بن جاتا۔

اداکارہ کی بیٹی نے بتایا کہ والدہ کی 8 گھنٹے سرجری چلتی رہی اور انہوں نے بہت اتنظار کروایا کیونکہ 8 سے 10 گھنٹے ہوچکے تھے مگر اندر سے کوئی جواب نہیں آرہا تھا۔ ہم بار بار پوچھ رہے تھے کہ فرح نادر آئیں اور وہ کہتے کہ نہیں۔

اداکارہ فرح نادر کو آپریشن تھیٹر سے کب باہر لایا گیا اور کیا کچھ ہوا دیکھئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔

Farah Nadir Got Kidney Cancer Diagnosed

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Farah Nadir Got Kidney Cancer Diagnosed and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Farah Nadir Got Kidney Cancer Diagnosed to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1974 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

6 گھنٹے کا آپریشن تھا، 10 گھنٹے تک باہر نہ آئیں تو ہمیں لگا کہ ۔۔ فرح نادر کو کینسر ہوا تو بچوں نے ماں کو کیسے سنبھالا ؟ بات کرتے ہوئے بیٹی کی آنکھوں میں آنسو آگئے

6 گھنٹے کا آپریشن تھا، 10 گھنٹے تک باہر نہ آئیں تو ہمیں لگا کہ ۔۔ فرح نادر کو کینسر ہوا تو بچوں نے ماں کو کیسے سنبھالا ؟ بات کرتے ہوئے بیٹی کی آنکھوں میں آنسو آگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 6 گھنٹے کا آپریشن تھا، 10 گھنٹے تک باہر نہ آئیں تو ہمیں لگا کہ ۔۔ فرح نادر کو کینسر ہوا تو بچوں نے ماں کو کیسے سنبھالا ؟ بات کرتے ہوئے بیٹی کی آنکھوں میں آنسو آگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔