باپ نے بیٹے کے ساتھ تصویر لگائی تو ماں نے اکاؤنٹ ہی بند کردیا۔۔ عدالت نے فیروز خان اور علیزے کے بچوں کا کیا فیصلہ سنایا؟

بچے کے لئے ماں باپ دونوں کا ساتھ ضروری ہوتا ہے لیکن اگر کسی وجہ سے ان میں علیحدگی ہوجائے تو اولاد کو ماں باپ الگ الگ ہی میسر آتے ہیں. ایسا ہی کچھ اداکار فیروز خان کے ساتھ ہوا.

مشہور یوٹیوبر ایاز بروہی کا کہنا ہے کہ فیروز خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کے بچوں سے متعلق عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے. جس کے بیٹی فاطمہ اپنی ماں علیزہ کے پاس جبکہ بیٹا سلطان اپنے والد فیروز خان کے ساتھ رہے گا.

ماں باپ دونوں کو یہ حق حاصل ہے کہ بچوں سے جب چاہیں فون یا ویڈیو کال پر بات کرسکیں. بچوں صحت کے متعلق ایک دوسرے کو باخبر رکھیں. فیروز خان ہر مہینے کی 3 تاریخ کو بیٹی فاطمہ کے ماہانہ اخراجات کے لیے 75 ہزار کی رقم علیزہ کو دیں گے جبکہ بیٹے کے تمام اخراجات فیروز خان ہی برداشت کریں گے. بیٹی کے ماہانہاخراجات میں ہر برس 10 فیصد اضافہ ہوگا. بیٹی کے تعلیمی اخراجات سوت ایمرجنسی کے اخراجات بھی فیروز ہی پورے کریں گے. خصوصی تہواروں پر ماں باپ دونوں بچوں سے مل سکیں گے اس کے علاوہ ماں اور باپ اپنے بچوں کو ملک سے باہر بھی لے جاسکتے ہیں۔

فیروز خان اور علیزہ کے درمیان بچوں کے معاملے پر کبھی نااتفاقی پیدا ہوئی تو پہلے گھر میں معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے گی اگر بات نہ بن سکی تو دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا

بچوں کے معاملے میں بدمزگی ہو تو پہلے آپس میں سلجھانے کی کوشش کرنی ہوگی البتہ بعد میں عدالت کا دروازہ دوبارہ کھٹکھٹایا جاسکتا ہے.

اس فیصلے کے آتے ہی اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی ہے جبکہ علیزے نے اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا ہے.

Court Orders Regarding Feroze Khan Kids Custody

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Court Orders Regarding Feroze Khan Kids Custody and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Court Orders Regarding Feroze Khan Kids Custody to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1838 Views   |   25 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

باپ نے بیٹے کے ساتھ تصویر لگائی تو ماں نے اکاؤنٹ ہی بند کردیا۔۔ عدالت نے فیروز خان اور علیزے کے بچوں کا کیا فیصلہ سنایا؟

باپ نے بیٹے کے ساتھ تصویر لگائی تو ماں نے اکاؤنٹ ہی بند کردیا۔۔ عدالت نے فیروز خان اور علیزے کے بچوں کا کیا فیصلہ سنایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باپ نے بیٹے کے ساتھ تصویر لگائی تو ماں نے اکاؤنٹ ہی بند کردیا۔۔ عدالت نے فیروز خان اور علیزے کے بچوں کا کیا فیصلہ سنایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔