کیا آپ بھی لہسن کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو ٹہریے۔۔۔ کیونکہ

لہسن ہر کھانے میں استعمال ہونے والا ایک عام جز ہے جس کی افادیت کسی جادو سے کم نہیں ہے۔ اس کو آج سائنس نے بھی تسلیم کرلیا ہے۔ لہسن کا روزمرہ استعمال آپ کی صحت کے لئیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ درج ذیل لہسن کے وہ فوائد ہیں جن کو سائنسی تحقیق نے بھی ثابت کردئے ہیں۔۔۔۔۔

ادویاتی خوبیاں:
ماہرین کے مطابق لہسن میں پائے جانے والے سلفر ، ڈئیلائل ڈی سلفائیڈ اور، Allicin ،اینٹی آکسائیڈینٹ ،اینٹی اینفلامیٹری ، وٹامنز، میگنیشیم ، کیلشئیم مختلف قسم کی بیماریوں کے لئے ایک اہم ادویاتی خصوصیت رکھتے ہیں۔

وائرل بیماریاں
لہسن وائرل بیماریوں نزلہ ، زکام، بخار وغیرہ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اور بغیر کسی نقصان کے آپ کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

بلڈ پریشر
سائنس اس بات پر متفق نظر آتی ہے کہ لہسن کا سپلیمنٹ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مدد گار ہے۔

کولیسٹرول میں کمی
لہسن کا سپلییمنٹ ایل ڈی ایل بُرے کولیسٹرول کو 10 سے 15 فیصد کم کر سکتا ہے اور اچھے کولیسٹرول پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

ذہنی بیماریاں
اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسائیڈینٹ کی خوبیاں یاداشت کی کمزوری اور ذہنی امراض کو پیدا ہونے سے روکنے میں معاون ہیں۔

جگر میں مفید
تحقیق کے مطابق لہسن کا استعمال جگر کی صحت کو برقرار رکھنے کا کام کرتا ہے۔

ہڈیوں کی کمزوری
ہیموپیتھک ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ اب جدید ماہرین بھی بتاتے ہیں کہ لہسن خواتین میں ایسٹروجن کا لیول بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے اس سے اُن کی ہڈیوں کی کمزوری دُور ہو سکتی ہے۔

چند مفید لہسن کے نسخے:
پرانے طریقوں کے مطابق نئی تحقیق سے بھی یہ بات واضح ہوتی ہے کہ لہسن کا استعمال کس طرح بیماریوں میں مدد کرتا ہے ، جانیے اس کے چند مفید نسخے:؎

نزلہ، زکام وغیرہ کے لیے
آدھا چائے کا چمچ لہسن پیسٹ اور شہد کھانے سے آپ کو نزلہ ، زکام سے راحت مل سکتی ہے ۔

زخموں کے لیے
جدید معالج بتاتے ہیں کہ لہسن کا رس زخم پر لگانے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں۔

پیٹ کے جملہ امراض کے لیے
لہسن کا رس ایک گلاس نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے سے پیٹ کی بیماریوں سے نجات ہوسکتی ہے۔

جوڑوں کے درد کے لیے
لہسن کا پیسٹ جوڑوں میں لگا کر مساج کریں اور بیس منٹ بعد دھو دیں ۔ اس سے بھی آپ کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

بچوں کی کھانسی کے لیے
لہسن کے پیسٹ کو رات سونے سے قبل بچوں کے پاؤں کے نیچے اچھی طرح مل کر پاؤں پر پلاسٹک کا کوئی لفافہ یا تھیلی چڑھا دیں اس سے ان کی کھانسی میں کچھ فائدہ ضرور ہوجائے گا۔

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14375 Views   |   05 Dec 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا آپ بھی لہسن کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو ٹہریے۔۔۔ کیونکہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا آپ بھی لہسن کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو ٹہریے۔۔۔ کیونکہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.