ویسے تو مشہور شخصیات سے متعلق ایسے کئی واقعات ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور اداکار شتروگن سنہا سے متعلق ایک دلچسپ خبر کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار شتروگن سنہا اور پاکستانی اداکارہ ریما کی تصاویر وائرل رہ چکی ہیں، جن میں اداکارہ اور بھارتی اداکار شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔
شتروگن سنہا اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان آ چکے ہیں، لیکن اس وقت وہ جنرل ضیاء کی بیٹی زین ضیاء کی دعوت پر خاص طور پر شرکت کرنے آئے تھے۔ 2020 میں بھی ایک خاص دعوت پر شتروگن سنہا پاکستان آئے، اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی اور بھابھی کی دعوت پر پاکستان آیا ہوں۔
ان تصاویر میں شتروگن سنہا قوالی نائٹ میں موجود ہیں جو کہ لاہور میں منعقد تھیں، جبکہ شتروگن سنہا 2 سے 3 دن کے لیے پاکستان آئے تھے۔
اداکار نے ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے بھائی اور کاروباری شخصیت میاں اسد احسن اور ہماری بھابھی کی دعوت پر شادی میں شرکت کے لئے آئے اور اپنی فیملی کی نمائندگی کی۔ ساتھ ہی شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ میان اسد احسن فیملی فرینڈ ہیں اور میری اہلیہ پونم سنہا کے راکھی بھائی ہیں۔
شتروگن سنہا جب کبھی پاکستان آتے ہیں تو ہمیشہ ہی اپنے انداز میں اس ٹرپ کو انجوائے کرتے ہیں، اس سے پہلے جب وہ جنرل ضیاء کے گھر اپنی فیملی کے ساتھ آئے تو اس وقت بھی انہوں نے خوب انجوائے کیا تھا۔
اس بار بھی ان کا کہنا تھا کہ اس نجی دورہ ہے، جو سیاسی طور پر بالکل بھی نہیں ہے اور نہ ہی آفیشل ہے۔ شتروگن سنہا نے پاکستان دورے کے موقع پر تقریب میں ہی موجود صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ میں نے کچھ سال پہلے صدر پاکستان کے بیٹے کی شادی میں بھی شرکت کی تھی، یہ انتہائی نفیس شخص ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bhabi Aur Bhai Se Milny Lahore Aye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bhabi Aur Bhai Se Milny Lahore Aye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.