کیا آپ بھی ہارمونز کےعدم توازن کا شکار ہیں، جانئے ہارمونز کی خرابی کی کیا وجوہات ہیں اور اس پر قابو کیسے پایا جا سکتا ہے؟

آج کل آپ جس سے بات کریں اس کے ساتھ ہارمونل مسائل موجود ہیں ان کا عدم توازن، ماہواری کے مسائل، پی سی اوز، اس کے ساتھ ساتھ ہارمونز سے جڑے دیگر مسائل بھی تواتر سے دیکھنے میں آرہے ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ حتٰی کہ چھوٹی بچیاں جن کی زندگی کی ابھی ابتداء ہے وہ بھی اسی قسم کے مسائل کا شکار نظر آتی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اس وقت ہمارا لائف اسٹائل اور ہماری خوراک ہے جس نے ہماری زندگیوں کو مسائل کا شکار کر دیا ہے۔ زندگی کی بھاگ دوڑ نے جہاں مسلسل تھکاوٹ یا مسلسل محنت پر لگادیا ہے وہیں بھاگتے دوڑتے کھانے پینے اور اسی طرح کی خوراک نے جسمانی اور نفسیاتی عوارض میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔ وہ خواتین جو گھریلو اور معاشی پریشانیوں کا بھی شکار ہیں ان مسائل میں گھر کر ان کی غذا اور خوراک میں بے قاعدگی پیدا ہو جاتی ہے جس کے بعد یہ مسائل پیدا ہونے شروع ہوتے ہیں۔

ہارمونز میں عدم توازن ہونے کی کچھ علامات

ماہواری کی بےقاعدگی یا کمی یا زیادتی
وزن کا تیزی سے بڑھنا یا کم ہوجانا
بھوک بہت زیادہ لگنا یا بالکل نہ لگنا
افسردگی، ڈپریشن اور تناؤ کی مسلسل کیفیت
بالوں کے مسائل کی ابتداء
چہرے پرفالتو بالوں کی نشونما

ہارمونل توازن کے لئے کچھ اہم احتیاطیں

1۔ ہارمونل بیلنس کے لئے ورزش کرنا بہتر ہے لیکن ورزش ایسی کی جائے جو کہ آپ کو پرسکون کر دے ۔ ایسی ورزش نہ کریں جوآپ کو تھکانے لگے۔ یوگا بھی ایک اچھا متبادل ہے۔
2۔ باقاعدگی سے صبح کی دھوپ لینی چاہئے۔ تاکہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔
3۔ تیز مرچ مصالحے والی غذاؤں سے پرہیز کریں۔ ہلکے نمک مرچ کا استعمال مفید ہے۔
4۔ آرگینک غذاؤں کا استعمال کرنے کی کوشش کریں۔
5۔ جسم میں وٹامن ڈی اور پروٹین کی کمی بھی ہارمونز میں عدم توازن پیدا کرتی ہے، وٹامن ڈی کی کمی پوری کرنے کے لئے دوائیں اور انجیکشن بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں ۔v 6۔ بادی ،خشک اور قبض پیدا کرنے والی اور وزن بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔ اس کے علاوہ بازاری کھانوں سے بھی گریز کریں۔

ہارمونزکا توازن درست کرنے والی غذائیں

٭پالک ان غذاؤں میں سر فہرست ہے جن میں میگنیشیم اور آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔
٭وٹامن ڈی اور اومیگا 3 کے حصول کے لئے مچھلی کا استعمال کرنا چاہئے اس کے علاوہ مچھلی کا تیل اور مچھلی کے تیل سے بننے والے کیپسول بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں ۔
٭مشرومز میں بھی وٹامن ڈی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے اور خاص طور پر ایسے مشرومز جو سورج کی روشنی میں اگائے جاتے ہیں ۔
٭کدو کے بیج اور السی کے بیج خواتین کے پوشیدہ امراض میں مفید ہوتے ہیں اس کے علاوہ ہارمونز کو بیلنس کرتے ہیں کدو کے بیج دھوپ میں خشک کر کے توے پر سینک کراستعمال کئے جا سکتے ہیں ۔
٭سرکہ نہ صرف قوت مدافعت بڑھاتا ہے بلکہ ہر پہلو سےفائدہ مند ہے، خاص کر سیب کا سرکہ ۔ سرکہ کو سلاد میں روزانہ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
٭شکر قندی میں پوٹاشیم ، کیرو ٹینایڈز اور اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جس سے بھوک کنٹرول میں رہتی ہے اور وزن نہیں بڑھتا، نتیجے میں ہارمونز بیلنس ہوتے ہیں ۔
٭انار کے جوس میں اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بریسٹ اوراسکن کینسر سے بچاتا ہے اور ہارمونزکو بیلنس کرتا ہے۔
٭آدھا کپ تازہ دہی کا استعمال قوت مدافعت بڑھاتا ہے اسمیں موجود پروبائیوٹکس صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں ۔
کھانوں میں نمک کی زیادتی ہارمونز میں عدم توازن پیدا کرتا ہے، ہمالیہ نمک کا استعمال قدرتی معدنیات اور وٹامن کے حصول کا ذریعہ ہوتا ہے۔
چند مصالحوں کا مستقل استعمال ہارمونز کو بیلنس کرتا ہے ۔ ان مصالحوں میں(دارچینی ،روز میری ،زیرہ ،ہلدی اور اجوائن )شامل ہیں ۔
ادرک اپنے اندر کئی بیماریوں کا علاج رکھتا ہے ۔ یہ ان خواتین کے لئے انتہائی مفید ہے جو حیض کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے چڑچڑاہٹ کا شکار ہو جاتی ہیں ۔
السی کے بیج میں اومیگا 3 پایا جاتا ہے جو ہارمونزبیلنس کرتا ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مفید ہوتا ہے۔
روزانہ سبز چائے کا استعمال بھی ہارمونز بیلنس کرتا ہے۔
کھانوں میں گھی کی جگہ زیتون اور ناریل کے تیل کا استعمال بھی ہارمونز کو بیلنس کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Hormones Main Adam Tawazun

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hormones Main Adam Tawazun and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hormones Main Adam Tawazun to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3919 Views   |   06 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

کیا آپ بھی ہارمونز کےعدم توازن کا شکار ہیں، جانئے ہارمونز کی خرابی کی کیا وجوہات ہیں اور اس پر قابو کیسے پایا جا سکتا ہے؟

کیا آپ بھی ہارمونز کےعدم توازن کا شکار ہیں، جانئے ہارمونز کی خرابی کی کیا وجوہات ہیں اور اس پر قابو کیسے پایا جا سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی ہارمونز کےعدم توازن کا شکار ہیں، جانئے ہارمونز کی خرابی کی کیا وجوہات ہیں اور اس پر قابو کیسے پایا جا سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔