آج کل ہر دوسرا شخص جسم کے کسی نہ کسی اعضاءکے درد میں شکایت کرتا نظر آتا ہے۔کوئی گھٹنوں کے درد کا شکار ہے،اکثر لوگ کمر درد کی شکایت کرتے ہیں ، غرض ہر کوئی کسی نہ کسی درد سے پریشان ہے۔
اگر آپ بھی پٹھوں، جوڑوں کے درد، گھٹیا کے درد اور جوڑوں کی سوجن میں مبتلا ہیں تو درج ذیل نسخہ پندرہ دن ضرور استعمال کریں۔
اس نسخہ کو بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء درکار ہیں ۔
گوند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کسی بھی درخت کا (دیسی گھی میں بھون لیں )
مکھانے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(دیسی گھی میں بھون لیں )
السی کے بیج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بغیر تیل کے ہلکا بھون لیں
بادام
چار مغز
سفید اور کالے تِل
سورج مکھی کے بیج
سونف
بنانے کا طریقہ :
تمام اجزاء کو ہم وزن لے کر پیس کرلیں
استعمال کا طریقہ :
صبح و شام ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ شامل کرکے استعمال کریں ۔
نوٹ :
15دن مستقل استعمال کریں ، انشاء اللہ فائدہ ہوگا ۔
دودھ پیتے بچوں کو ان کے فیڈر میں شامل کرکے دیں ۔
اگر آپ کسی اور مرض میں بھی مبتلاء ہیں تب بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔
حاملہ خواتین بھی استعمال کرسکتی ہیں ۔